Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

صوبے کے تمام بلدیاتی اداروں کے سربراہان 25جولائی تک معطل،حکومت نے توثیق کردی

Posted on
شیئر کریں:

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اعلامیے کی پیروی کرتے ہوئے حکومت خیبر پختونخوا نے صوبے کے تمام بلدیاتی اداروں کو 25جولائی 2018تک معطل کر ددینے کے احکامات کی توثیق کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق صوبے کے تمام بلدیاتی ادارے (چیئرمین/وائس چیئرمین/ڈسٹرکٹ کونسل /ٹاؤن کمیٹی، میئر/ڈپٹی میئر، میٹر و پولٹن/میونسپل کارپوریشن ، چیئرمین/وائس چیئرمین، میونسپل کمیٹی ، نائب صدر /ممبرکنٹونمنٹ بورڈ، چیئرمین/ وائس چیئرمین / یونین / ویلج / نیبرہوڈ/ وارڈکونسل کمیٹی وغیرہ 25جولائی 2018تک معطل رہیں گے۔ تاہم صوبائی حکومت اس امر کو یقینی بنائے گی کہ مذکورہ معطلی کے دوران نکاسی آب اور صفائی ستھرائی کے معمول کے امور متاثر نہ ہوں ۔اس امر کا اعلان تمام انتظامی سیکرٹریز ، ڈویژنل کمشنرز، ڈائریکٹر جنرل محکمہ بلدیات و دیہی ترقی اور سیکرٹری لوکل کونسل بورڈ کے نام ، سیکرٹری صوبائی ڈیلیمیٹیشن اتھارٹی محکمہ بلدیات و دیہی ترقی کے جاری کردہ ایک باقاعدہ مراسلے میں کیا گیا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged ,
11939