Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

محکمہ صحت چترال کے زیر اہتمام ‘ماں اور بچے کا ہفتہ ‘ منایا جارہاہے..ڈی ایچ او

Posted on
شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) محکمہ صحت چترال کے زیر اہتمام ‘ماں اور بچے کا ہفتہ ‘پیر کے دن سے شروع ہوگیا ہے جس کے دوران ضلع بھر میں ان بچوں کو ویکسین پلائے جائیں گے جوکہ کسی وجہ سے گزشتہ مہم کے دوران رہ گئے ہوں، پانچ سال تک کے عمر کی بچوں کو کیڑے مار ادویات دئیے جا نے کے ساتھ حاملہ خواتین کو تشنج کےِ خلاف انجکشن لگائے جائیں گے جبکہ حفظان صحت کے اصولوں کے بارے میں عوامی آگہی پھیلائی جائے گی ۔ پیر کے دن ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر چترال کے دفتر میں ماں اور بچے کا ہفتہ شروع کرنے کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر اسرار اللہ،نیشنل ہیلتھ پروگرام کے ڈسڑکٹ کوارڈینیٹر ڈاکٹر ارشاد احمد، سابق ہیلتھ افیسراور مہمان خصوصی ڈاکٹر ابراہیم خان، ای پی آئی کواڈینٹرڈاکٹرفیاض رومی اور ڈسٹرکٹ خطیب مولانا فضل مولیٰ نے کہاکہ سال میں دو دفعہ منعقد ہونے یہ مہم انتہائی اہمیت کا حامل ہے جس کے دور رس نتائج معاشرے پر مرتب ہوتے ہیں اور یہ بات مسلم ہے کہ کئی بچے حفاظتی ٹیکوں کا کورس نامکمل رہ جانے کی وجہ سے مختلف مہلک بیماریوں کا شکار ہوکر معاشرے پر بوجھ بن جاتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ صحت مند ماں ہی صحت مند معاشرے کی تشکیل و تعمیر کا ضامن ہے اور حمل کے دوران تشنج جیسی مہلک بیماری کے خطرے سے دوچار رہتے ہیں اور اس مہم کے ذریعے اس خطرے کو دور کیا جاتا ہے ۔ انہوں نے سول سوسائٹی پر زور دیا کہ وہ اس مہم کو کامیاب بنانے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ انہوں نے کہاکہ حفظان صحت کے اصولوں پر عمل پیر ا رہ کر ہی ہم بیماریوں سے اپنے آپ کو محفوظ رکھ سکتے ہیں اور لیڈی ہیلتھ ورکر گاؤں گاؤں میں گراس روٹ لیول پر عوام کو سادہ اور دلنشین زبان میں آگہی دیتے ہیں ۔ اس موقع پر ڈاکٹر ارشاد نے گزشتہ مہم کی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ بعدازاں اس مہم کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس سے ایک واک کا اہتمام کیا گیا جوکہ ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال کے گیٹ پر احتتام پذیر ہوئی جس کی قیادت ڈاکٹر اسرار اللہ اور ڈاکٹر ابراہیم خان کررہے تھے۔
mother and child weak chitral2

mother and child weak chitral3

mother and child weak chitral27


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
11927