Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

تریچ میرڈرائیور یونین تحصیل چترال کیلئے اقبال حیات صدر فخرعالم جنرل سیکریٹری منتخب

Posted on
شیئر کریں:

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ) تریچمیر ڈرائیور یونین ضلع چترال کی طرف سے تحصیل چترال کے لیے اقبال حیات صدر اور فخرعالم جنرل سیکریٹری بلا مقابلہ منتخب ہوئے ۔جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق تحصیل مستوج کے لیے مرسلین تورکھو پہلے سے ہی صدر منتخب ہوچکے ہیں۔اس موقعے پر چترال تحصیل سے تعلق رکھنے والے ڈرائیور برادری کے سابقہ و موجودہ عہدہ داران کثیر تعداد میں موجود تھے موجودہ نو منتخب عہدہ داروں کے اوپر اعتماد کا بھر پور اظہار کیا گیا۔چونکہ اقبال حیات اس سے پہلے کافی سیاسی تجربے کے ساتھ ساتھ سماجی کاموں میں بھی بھر پور حصہ لیتا رہا ہے ۔ڈرائیور برادری نے ان کی سابقہ خدمات کے پیش نظر یہ امید رکھتے ہوئے کہ مستقبل میں بھی ڈرائیور برادری کے لیے اپنی بھرپور صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر درپیش مسائل حل کرنے میں مدد گار ثابت ہوگی۔


شیئر کریں: