Chitral Times

Sep 23, 2018

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

  • چترال میں ایک مخصوص ٹولہ اے پی ایم ایل کو یرغمال بنایا ہوا ہے….ظہیر الدین بابر

    July 15, 2018 at 11:25 pm

    ……………………………………………………………………………………………………..ادارے کا مراسلہ نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں!

    چترالی عوام نے پرویز مشرف کو ووٹ دے کر موصوف کے ساتھ اپنی والہانہ محبت کا اظہار پہلے بھی کر چکے ہیں۔مگر اس دفعہ بدقسمتی سے ضلع چترا ل میں اے پی ایم ایل کی لیڈرشپ چندمفاد پرست عناصر کے ہاتھ آنے کے بعد الیکشن میں ایک مخصوص مفاد پرست لوگوں کا ٹولہ سوچے سمجھے منصوبے کے تحت اپنے ذاتی فائیدے اور مفادات کی خاطر محسن چترال کے نام پر دھبہ لگانے والے ہیں۔ یہی مفاد پرست عناصر ڈاکٹر امجد صاحب کو بھی غلط رہنمائی کر کے چترالی عوام کوان کے سامنے بکنے والا قوم ظاہر کر رہے ہیں۔ جبکہ حقیقت میں چترالی قوم تاریخ میں وفادار اور احسان شناس رہی ہے۔اگرموجودہ الیکشن مہم میں ان کی یہی حکمت عملی جاری رہی تو اے ۔پی ۔ایم ایل بد ترین شکست سے دوچار ہوگا۔جس کی تمام تر ذمہ داری اس مخصوص طبقہ کے سر جائے گا۔ اس سے محسن چترال جنرل(ر) مشرف اور ڈاکٹر امجد صاحب کی نہ صرف بد نامی ہو گی بلکہ اے ۔ پی۔ ایم ۔ایل کے حقیقی کارکنان اور محسن چترال کے چاہنے والے بھی مایوس اور بدنام ہو سکتے ہیں۔
    جس طرح ماضی میں اے پی ایم ایل کے ساتھ غداری کر کے پرویز مشرف صاحب کو دھوکہ دیا گیا،اسی طرح موجودہ مخصوص گروپ علاقے کے اندر صرف اور صرف اپنے چند مفاد پرست لوگوں کا گروپ بنا کر حالات سے فائیدہ اٹھانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔جس کا چترال میں ہر خاص و عام کو علم ہو چکا ہے ۔یہی وجہ ہے کہ اے پی ایم ایل کے حقیقی کارکنان پارٹی کے ساتھ اس ناروا سلوک کی مزمت کر تے ہیں۔

    …………………………………………………………………………………….ظہیرالدین بابر سیکرٹری ا نفارمیشن اے پی ایم ایل اپر چترال ؍ بونی

  • error: Content is protected !!