Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

گولن گول بجلی گھر سے بجلی کی خریداری کے لئے واپڈاسے بات چیت جاری ہے..پیڈواجلاس

Posted on
شیئر کریں:

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ )‌ خیبرپختونخواحکومت نے اپنے وسائل سے صوبے کے مختلف علاقوں میں پن بجلی کی پیداوارکے
منصوبوں(ہائیڈروپاورپراجیکٹس) سے پیداہونے والی سستی بجلی کے موثر استعمال کے لئے صوبے کی اپنی ٹرانسمیشن اینڈ ڈسٹری بیوشن لائنوں کی تعمیرپرسنجیدگی سے غورشروع کردیا ہے ۔2015ء کو چترال میں آنے والے تباہ کن سیلاب سے مکمل طورپر تباہ ہونے والے ریشون بجلی گھر کی دوبارہ تعمیر وبحالی پرجلد کام کا آغاز ہوجائے گا جبکہ صوبائی حکومت کی واپڈاکے ساتھ گولن گول بجلی گھر سے بجلی کی خریداری کے لئے واپڈاسے بات چیت جاری ہے۔ صوبے میں رواں سال 54میگاواٹ کے دومنصوبے بجلی کی پیداوارشروع کردینگے۔ ان خیالات کا اظہارچیئرمین پیڈوبورڈصاحبزادہ سعید احمد نے محکمہ توانائی وبرقیات کے ذیلی ادارے پختونخواانرجی ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن(پیڈو) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سیکرٹری توانائی وبرقیات انجینئرسید ظفر علی شاہ،پیڈوچیف ایگزیکٹوانجینئرزین اللہ شاہ،ڈپٹی سیکرٹری ہوم اکمل خٹک،ڈپٹی سیکرٹری خزانہ فیاض خان،انجینئرعبداللہ شاہ،انجینئرسید مصورشاہ اورسابق چیف انجینئرواپڈاارباب خدادادنے بھی شرکت کی۔اجلاس میں پیڈوچیف انجینئرزین اللہ شاہ نے بورڈ کوصوبے میں جاری توانائی منصوبوں40.8میگاواٹ کوٹو، 69میگاواٹ لاوی،84میگاواٹ مٹلتان،10.2میگاواٹ جبوڑی اور11.8میگاواٹ کروڑہ ہائیڈروپاورپراجیکٹس پرکام کی رفتارکے بارے میں بریفنگ دی۔اجلاس کوبتایا گیاکہ رواں سال36.6میگاواٹ درال خوڑاور17میگاواٹ رانولیاہائیڈروپاورپراجیکٹس باقاعدہ طورپربجلی کی پیداوارشروع کردینگے جبکہ گزشتہ سال2.6میگاواٹ مچئی ہائیڈروپاورپراجیکٹ نے پہلی ہی بجلی کی پیداوارشروع کردی ہے ۔بورڈنے پیسکوکے کمزورٹرانسمیشن اینڈ ڈسٹری بیوشن نظام پر تشویش کا اظہا رکرتے ہوئے صوبے میں اپنی ٹرانسمیشن اینڈ ڈسٹری بیوشن لائنیں بچھانے پر زوردیا۔ اجلاس میں صوبے کے پسماندہ علاقوں میں مکمل ہونے والے252 منی مائیکروہائیڈل سٹیشنزکومقامی آبادی کے حوالے کرنے کے بارے میں جلدMechnismتیارکرنے پرزوردیاگیا۔بورڈکوسکولوں اورمساجد میں شمسی توانائی کے منصوبوں کی پیش رفت کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔اجلاس میں پیڈوکے آئندہ مالی سال کے بجٹ کو فنانس کمیٹی اورپیڈوملازمین کے مطالبات کے بارے میں ایچ آرکمیٹی کے آئندہ اجلاسوں میں فوری پیش کرنے کی ہدایت کی گئی تاکہ کمیٹیوں کی سفارشات کے بعد آئندہ بورڈ اجلاس میں حتمی منظوری دی جائے۔چیئرمین بورڈ صاحبزادہ سعید اورسیکرٹری توانائی انجینئرسید ظفرعلی شاہ نے توانائی منصوبوں پر کام کی رفتارمزیدتیزکرنے پر زوردیتے ہوئے خبردارکیاکہ کسی بھی منصوبے میں سستی اورلاپرواہی کاذمہ دارمتعلقہ پراجیکٹ ڈائریکٹرہوگالہٰذامنصوبوں کی بروقت تکمیل میں کوئی بھی تاخیری حربہ ناقابل قبول تصورکیاجائے گا۔انہوں نے ادارے میں تمام امورمروجہ قوانین کے مطابق چلانے کی ہدایات جاری کیں۔
Pedo BoD Mtg EP Deptt.. 15.7.2018


شیئر کریں: