Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

سب ڈویژن مستوج میں‌بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیا جائے..عید علی

Posted on
شیئر کریں:

مستوج(نمائندہ چترال ٹائمز )یوسی نائب ناظم پرواک مستوج عید علی نے کہا ہے کہ پاکستان کے سفید ہاتھی اور اپنی عادت سے مجبور محکمہ پیسکو نے سب ڈویژن مستوج کے عوام کا جینا حرام کررکھاہے . چترال میں‌بجلی کی وافر مقدار میں‌دستیابی کے باوجود غیر اغلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ گزشتہ رمضان المبارک سے جاری رکھا ہوا ہے . جس کی وجہ سے صارفین انتہائی مشکلات کا شکار ہیں. چترال ٹائمز سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے انھوں‌نے نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی کمشنر چترال ، نگران وزیر اعلٰی خیبر پختونخوا جسٹس ریٹائرڈ دوست محمد خان ، گورنر کے پی کے اور چیف جسٹس پاکستان سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ پیسکو اور محکمہ پیڈو کے ذمہ داروں‌سے پوچھا جائے کہ چترال میں‌بجلی دستیاب ہونے کے باوجود لوگوں‌کو اس گرمی کے موسم میں‌کیوں‌ذلیل و خوار کیا جارہاہے. انھوں نے بتایا کہ سب ڈویژن مستوج میں روزانہ 14سے 18گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے . اور وہ بھی ضروری اوقات میں جبکہ رات 12بجے سے صبح 5بجے تک بجلی بند نہیں‌ہوتی . اور دن بھر بجلی بند کرکے لوگوں‌کو اس گرمی میں سزا دی جارہی ہے .
عید علی نے بتایا کہ اگر پیسکو اور پیڈو کی طرف سے یہ سلسلہ جاری رہا تو سب ڈویژن مستوج کے عوام سڑکوں‌پر نکلنے پر مجبور ہونگے جس سے الیکشن کے دنوں‌حالات بھی خراب ہوسکتے ہیں‌. جسکی ذمہ داری متعلقہ اداروں‌پر ہوگی . لہذا عوام کو مذید اشتعال دلانے سے پہلے انتظامیہ سب ڈویژن مستوج کی بجلی کا مسئلہ حل کرکےعوام کو ریلیف پہنچانے میں‌کردار ادا کرے.


شیئر کریں: