Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ایم ایم اے کی حکومت آنے پر اپر چترال میں پسماندگی نہیں رہے گی۔۔مولانا چترالی

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) 25۔جولائی ملک بھر میں اسلام پسند وں کی کامیابی اور سیکولر قوتوں کے سرنگوں کا دن ہوگا جس دن پاکستان کے عوام اپنے ووٹوں کے ذریعے نہ صرف ازمائے ہوئے حکمرانوں کا احتساب کریں گے بلکہ ان کی جگہ دیانت دار ، اسلامی شعائر کے محافظ قیادت کو سامنے لائیں گے جوکہ اس مملکت خداداد میں قرآن وسنت کا نظام رائج کرکے اسے پوری دنیا میں ایک ماڈل اسلامی ریاست بنادیں گے۔ ان خیالات کا اظہار این اے ۔1چترال کے ا میدوار مولانا عبدالاکبر چترالی، پی کے ۔1کے امیدوار مولانا ہدایت الرحمن ، ایم ایم اے چترال کے صدر قاری عبدالرحمن قریشی، ایم ایم اے کے جنرل سیکرٹری اور جماعت اسلامی کے امیر مولانا جمشید احمد اور دوسرے رہنماؤں نے تورکھو کے مختلف مقامات اجنو، کھوت، ریچ، استارو، رائین اور شاگرام میں ا نتخابی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ ایم ایم اے کے گزشتہ دور اور بعد کے دو مختلف ادوار میں فرق کو صوبے کے عوام نے اپنی آنکھوں سے دیکھ لیا ہے اور اس بار وہ کسی کے دھوکے میں آنے کی بجائے اپنی قیمتی ووٹوں کا استعمال اسلام پسند قوتوں کے حق میں استعمال کریں گے۔انہوں نے کہاکہ ایم ایم اے کی حکومت آنے پر اپر چترال میں پسماندگی نہیں رہے گی اور یہاں عوام کو درپیش تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔ مختلف علاقوں میں جانے پر مقامی لوگوں نے ایم ایم اے کی قیادت کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔
mma chitral 2mma chitral 1


شیئر کریں: