Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

26ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججزاور16سینئر سول ججز کی اگلے عہدوں پر ترقی، چترال سے شیرعزیز بھی شامل

شیئر کریں:

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ پشاور نے خیبر پختونخوا جوڈیشل سروس رولز 2001کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے محکمانہ ترقی /ایڈمنسٹریشن کمیٹی کی سفارشات پر فوری طور پر 26ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز ججز /اضافی ضلع قاضی (بی پی ایس۔20)کوڈسٹر کٹ اینڈ سیشنز ججز /ضلع قاضی (بی پی ایس۔21)کے عہدوں پر ، 16سینئرسول ججز /اعلیٰ علاقہ قاضی (بی پی ایس۔19)کوایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز ججز /اضافی ضلع قاضی (بی پی ایس۔20)کے عہدوں پر اور 21سول ججز /جوڈیشل مجسٹریٹ/علاقہ قاضی (بی پی ایس ۔ 18)کوسینئرسول ججز /اعلیٰ علاقہ قاضی (بی پی ایس۔19)کے عہدوں پر ترقیاں دے دی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹر کٹ اینڈ سیشنز ججز /ضلع قاضی (بی پی ایس۔21) کے عہدوں پرفوری طورپر ترقیاں پانے والے جوڈیشل افسران میں کلیم ارشد خان ، احسان اللہ خان محسود، جہانزیب شنواری ، سیف اللہ جان ، اصغر خان ، جہانگیر خان ، سید عبیداللہ شاہ ، فضل ستار ، خالد خان ، ممریز خان خلیل، مسز شہناز حمید خٹک ،رشیدہ بانو، فرید خان علزئی ، خالد خان ، ریاض احمد ، لیاقت علی ، اظہر علی، امجد ضیاء صدیقی ، حق نواز خان ، مس عمبرین نوید ، حیات گل ، انعام اللہ وزیر ، عابد سرور ، پھول بی بی ، ہدایت اللہ خان اور حق نواز شامل ہیں جبکہ عبد البصیر اور اجمل خان وزیر ڈسٹر کٹ اینڈ سیشنز ججز /ضلع قاضی (بی پی ایس۔21) کے عہدوں پر بالترتیب 15اور 19اگست 2018سے ترقیاں پائیں گے۔ اسی طرح ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز ججز /اضافی ضلع قاضی (بی پی ایس۔20)کے عہدوں پرفوری طور پر ترقی پانے والے جوڈیشل افسران میں محمد عاصم ، مس حسن بانو، ملک محمد حسنین، اعجاز الحق اعوان ، میاں زاہد اللہ جان ، عاصم ریاض، عبدالباسط ، سلطان حسین ، سید زاہد شاہ، قاضی عطااللہ اور امین سید شامل ہیں۔ جبکہ شیر عزیز اور فیصل انجم ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز ججز /اضافی ضلع قاضی (بی پی ایس۔20) پربالترتیب 15اور 19اگست 2018سے ترقیاں پائے گے۔اسی طرح سینئرسول ججز /اعلیٰ علاقہ قاضی (بی پی ایس۔19) کے عہدوں پر فوری طورپر ترقی پانے والے جوڈیشل افسران میں عبد الوہاب قریشی ، زعیم احمد،عبد الماجد ، فدامحمد ، امان اللہ خان ، محمد طیب جان ، مرزا محمد کاشف ، افضل احمد، عطااللہ جان، آفتاب اقبال ، ناصر خان ، محمد فیصل ، ظفراللہ ، محمد عمر الفاوق ، طلاء محمد ، فضل گل ، شبیر محمد درانی، اکرام اللہ اور مسز اقصی سید شامل ہیں جبکہ طارق عباس اور محمد اقبال سینئرسول ججز /اعلیٰ علاقہ قاضی (بی پی ایس۔19) پر بالترتیب15اور 19اگست 2018سے ترقیاں پائے گے ۔ اس امر کا اعلان رجسٹرار پشاور ہائی کورٹ پشاور کی جانب سے جاری کردہ تین الگ الگ اعلامیوں میں کیا گیا۔


شیئر کریں: