Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

صوبہ سندھ کے سرکاری اور غیر سرکاری اداروں کے ذمہ داروں کا دورہ بونی

Posted on
شیئر کریں:

بونی ( چترال ٹائمز رپورٹ ) گورنمنٹ سندھ کے آفشلز،سندھ یونین کونسل کمیونٹی ،رورل سپورٹ پروگرام نیٹ ورک ،سندھ رورل سپورٹ آرگنائزیشن ،نیشنل رورل سپورٹ پروگرام ،تھر ڈیپ رورل سپورٹ ارگنائزیشن ،اکنامک سٹرینتھن سپورٹ E&Yکے نمائندوں کا گروپ ڈاکٹر عبدالرحمن کی قیادت میں بیار لوکل سپورٹ ارگنائزیشن (BLSO) کا دورہ کیا ۔اس موقع پر چیرمین BLSO نوروز خان ،چیرمین وولیج کونسل بونی ٹو سلامت خان بھی موجود تھے۔منیجر BLSOشیر افضل نے مہمانان گرامی کو خوش آمدیدکے بعد کہا کہ پاکستان کے لوگ چاہے ملک کے کسی بھی کونے میں رہتے ہو ہم بہن بھائی ہیں ۔جو برے حالات میں ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں ۔اس کی تازہ مثال 2015 ؁ء کا ہے جب چترال میں سیلاب اور زلزلہ آیا تو ہم امداد کی درخواست کی تو سب سے پہلے ہیلتھ اینڈ نیو ٹریشن سوسائٹی (HANDS) چترال میں ہمارے مدد کئے لئے پہنچ گئی ۔علاقے کے عوام کی مشکلات کو کم کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کی۔ ۔HANDS کے سنیئر عہدیداراں غلام مصطفی ،روبینہ جعفری ،رحیم مری نہ صرف بانفس نفیس چترال آئیے بلکہ سیلاب زادگان اور زلزلہ سے متاثرین کی بھر پور مدد کیں ۔چترال کے لوگ ان کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور ہمیشہ یاد رکھیں گے ۔
منیجر نے ادارے کے بارے میں تفصیل سے بریفنگ دی اور مہماناں گرامی کے سوالات کا جواب دیا ۔
مہماناں گرامی جن میں خواتین بھی شامل تھیں اپنے سرگرمیوں کے بارے میں تفصیل سے بتائیے اور ساتھ ساتھ اداروں کے قریبی تعلق ،خواتین کے مسائل اور غربت میں کمی لانے کے طریقوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔
ٹیم لیڈر ڈاکٹر عبدالرحمن نے اس موقع پر کہا کہ ان کا مقصد تمام اداروں کو ساتھ لیکر وطن عزیز کے غریب عوام کی حالات زندگی کو بہتر بنانا ہے ۔اس سلسلے میں وہ اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہے گا ۔انھوں نے کہا کہ دیہی سندھ میں SUCCES پراجیکٹ کے ذریعے بڑی پیمانے پر ترقیاتی کاموں کا آغاز ہو چکا ہے اس سلسلے میں یوروپی یونین اور حکومت سندھ ان کا ساتھ دے رہے ہیں ۔


شیئر کریں: