Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

محکمہ فوڈ کے اہلکاروں‌کا چھاپہ،متعدد دکانداروں کوجرمانہ، مرغی وزن کرکے لینے کی اپیل، ڈی ایف سی

Posted on
شیئر کریں:

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) صوبائی وزیر خوراک، سیکریٹری اور ڈائریکٹر فوڈ کی خصوصی ہدایت پر فوڈ ڈیپارٹمنٹ چترال کے اہلکاروں نے حسب معمول کوہ کے علاقے راغ، کجو ، موری لشٹ اور مروئی کے مقامات پر مختلف بازاروں پر چھاپہ مارکر گران فروشی ، صفائی کی ناقص صورت حال اور ذائد المیعاد اشیا ء خوردونوش کی فروخت پر متعدد دکانداروں کو جرمانہ کیا ۔ خصوصی طور پر کوہ ایریا میں روڈ سائڈوں پر قائم فروٹ اسٹال مالکان کو سختی سے تنبیہ کی گئی کہ وہ گران فروشی کا دھندہ چھوڑ دیں بصورت دیگر ان کے خلاف تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔
دریں اثنا ڈی ایف سی چترال فضل باری نے چترال ٹائمز کو بتایا کہ سیکریٹری و ڈائریکٹرفوڈ کی خصوصی ہدایت پر اشیاء خوردنوش کی نرخوں کی چیکنگ کیلئے روزانہ ، ہفتہ وار اور ماہانہ بنیادوں پر دیہی او ر شہری علاقوں کیلئے اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولز کی نگرانی میں الگ الگ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ۔جو روز مرہ استعمال ہونے والے اشیاء کے نرخوں کی چیکنگ کے ساتھ ، صفائی اور ایکسپائیر و ناقص اشیا ء کی کڑی نگرانی کررہے ہیں ۔ اور ملوث کاروباری حضرات کو قانون کے مطابق موقع پر جرمانہ اور بعض کو جیل بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ انھوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ انتظامیہ اور محکمہ فوڈ کے اہلکاروں کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے کسی بھی ناجائز منافع خوری کی رپورٹ فوراََ محکمہ فوڈ کے اہلکاروں کی نوٹس میں لائیں اور سرکاری نرخ نامے کے مطابق ادائیگی کریں ۔
ڈی ایف سی نے مذید بتایا کہ ڈپٹی کمشنر چترال کے زیر صدارت پرائس ریویو کمیٹی کے گزشتہ اجلاس میں چترال میں مرغی کی قیمتوں پر خصوصی نظر ثانی کی گئی اور عوام کو ریلیف پہنچانے کی غرض سے دوسری شہروں کی طرح چترال میں بھی زندہ مرغی وزن کرکے بیجنے کے احکامات جاری ہوئے ہیں ۔ جس کے مطابق زندہ مرغی ہزار گرام کی قیمت 220/-روپے مقرر کی گئی ہے ۔ جبکہ ایک ہزار گرام سے کم مرغی کی فروخت پر پابندی لگادی گئی ہے ۔ اور تول کے بے غیر مرغی فروخت کرنے والے خلاف قانونی کاروائی کی جائیگی۔ ڈی ایف سی عوام الناس سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ مرغی لیتے وقت تو ل کرکے لیں اور نرخ نامے کے مطابق ادائیگی کریں کسی بھی ناجائز منافع خوری کی رپورٹ فوری طور پر ان کے فون نمبرز یا مقامی پولیس اور ڈپٹی کمشنر و اسسٹنٹ کمشنر زکے کنٹرول روم پر دے سکتے ہیں ۔
chiken chitral
food chicken rate

food checking chitral


شیئر کریں: