Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

جشن شندور2018………..سردار احمد خان یفتالی

شیئر کریں:

ہر سال جشن شندور انتہائی جوش خروش کے ساتھ منایاجاتاہے۔ گلگت اور چترال کے مابین یہ پولو کا مقابلہ ہی نہی بلکہ اپس میں محبت بابٹنے کا سال میں ایک دفعہ یہ جشن منعقد ہوتاہے۔پولو چترال اور گللگت بلتستان کی ثقافت کا ایک اہم حصہ ہے۔ اور دینا کی سب سے میینگا شوق تصور کی جاتی ہے۔

12500فٹ کی بلندی پر واقع قدرتی گراونڈ میں سانس لینا محال ہوتا ہے وہاں پولو کھیلنا پوری دنیاکی توجہ کا مرکز بنتاہے۔ہر سال کی طرح اس سال بھی جشن شندور اپنی محبتین بکھرتاہوا حسین یادوں کے ساتھ ہمیں رخصت کیا۔گزشتہ سال کی نسبت اس سال جشن شندور عام لوگوں کے ساتھ ساتھ باہر سے ائے ہوئے پولو کے شوقین کے لیے انتہائی ازدانہ ماحول میں منعقد کیاگیا۔

شندور میں ٓائے ہوے مہمانون کے ساتھ جو محبت اور خلوص دیکھنے کو ملا شاید پہلے کھبی ہم نے نہی دیکھی تھی۔پاکستان ارمی ،چترال پویس،چترال سکاوٹس،لیوس فورس چترال،ڈپٹی کمشنر، چترال کے افیسرز سے لے کر جوانوں تک میلے کے دوران جو اخلاقی رویہ اپنایا گیا وہ محبت اور سلام کے مستحق ہیں۔خوش اخلاقی اور تہہذیب کا جو مظاہرہ دیکھایا ہم کبھی بھی نہی بھولین گے۔پاکستان سے باہر ٓائے ہوے پولو کے شو قین اس راویے سے متاثر ہوئے یہ سب ان تمام افیسرز اور چترالی قوم ، گلگت بلتستان کے عوام کے لیے کسی خوش قسمتی سے کم نہی ہے کہ باہر ممالک اور پاکستان کے دور داراز سےآائے ہوئے لوگ ہماری ثقافت اور تہذیب سے متاثر ہوٰئے۔دوشوار گزار راستوں اور سنگلاخ چٹانوں کو چیڑ کر طویل فاصلہ طے کر کے شندورآنا اس بات کی دالیل ہے کہ جشن شندور امن اور محبت کا مرکز ہے۔

یہاں ہم لاسپور پولو ٹیم کی طرف سے وزیراعلی خیبرپختوانخوا جسٹس (ر) دوست محمد خاں ،وزیر سیاحت و ثقافت محمد راشد،سیکر ٹری محکمہ سیاحت محمد طارق،ڈپٹی کمشنر چترال خورشید خان،ایف سی کرنل ثاقب ،ڈی ،پی او چترال محمد فرقاں،میینجگ ڈایکٹر ٹوریزم کارپوریشن مشتاق احمد ،ضلعی انتطامیہ چترال ،چترال پولو ایسوسیشن کا انتہائی شکریہ ادا کرتے ہیں۔کہ اس سال جشن شندور میں لاسپور پولو ٹیم اور سب ڈویثزن مستوج کے ٹیموں کو دوسرے پولو ٹیموں کے برابر انعامات سے نوازا گیا،وزیراعلی خیبرپختوانخوا جسٹس (ر) دوست محمد خاں کی جانب سے 10لاکھ کا انعام پولو کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور مستقبل میں پولو کی فروغ کے لیے نیک شوگوں ثابت ہو گی۔

سردار احمد خاں یفتالی
کپتان لاسپور پولو ٹیم چترال

laspur team
shandur polo 2018
shandur festival

kalash in shandur festival


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, مضامین
11778