Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پاکستان میں روزانہ اربوں روپے کرپشن کے نذر ہوجاتے ہیں ۔۔سینٹرمشتاق احمد

Posted on
شیئر کریں:

چترال( شہریار بیگ) جماعت اسلامی کے رہنماء متحدہ مجلس عمل کے صوبائی سنئیر نائب صدر سنیٹر مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ جب تک اس ملک کے عوام پر حکومت کرنے والے چور ڈاکووں کو پکڑ کر جیلوں میں ڈال کر لٹی ہوئی دولت کو قومی خزانے میں نہیں ڈالا جائے گا ہمارے ملک کی اقتصادی حالت بہتر نہیں ہو گی ۔ایک ہزار ارب روپے ہما رے پی آئی اے ،ریل،واپڈا،سٹیل مل اور PTCLخسارے کا سامنا ہے۔روزانہ اربوں روپیہ کرپشن کی نذر ہو جاتا ہے ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے اتوار کے روز دروش چترال میں ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اُنہوں نے کہا کہ نواز شریف کا خاندان چند سال قبل لوہے کی ایک بھٹی کا مالک جبکہ اصف زاردری کراچی کے بمبینو سینما میں ٹکٹ بھیجنے والاآج اربوں روپوں سے کھیل رہے ہیں۔نواز اور زرداری سے خیر کی توقع نہیں کی جا سکتی۔ان کے ہاتھوں سے پاکستان محفوظ نہیں رہ سکتا۔یہ لوگ غلامان آمریکہ ہیں۔ختم نبوت پر ڈاکہ ڈالنے والے شفقت محمودا ور انوشہ رحمن اب سب کے سامنے بے نقاب ہو چکے ہیں۔عوام سب کچھ جان چکے ہیں قوم کی نظریں اس وقت متحدہ مجلس عمل پر لگی ہوئی ہیں۔اُنہوں نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ الیکشن لڑنے والے اُمیدواروں کے خون ،یورین کے ٹیسٹ کئے جائیں تاکہ شرابیوں چرسیوں اور نشہ بازوں کا پتہ چل سکے اور اُنہیں الیکشن لڑنے سے نااہل قرار دئیے جائیں۔مشتاق احمد خان نے نواز شریف کو ملنے والی سزا کو اس ملک کے لئے خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ پانامہ لیکس اور دوسرے لیکس میں سینکڑوں نام اور بھی شامل ہیں اُن کے خلاف بھی کروائی کی ضرورت ہے۔ متحدہ مجلس عمل بر سر اقتدار آکر علیم خان اور ذولفی بخاری جیسے لوگوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرے گی۔اُنہوں نے کہا کہ متحدہ مجلس عمل کا منشور با لکل واضح ہے۔پاکستان کے اسلامی تشخص کو ہر حال میں برقرار رکھا جائے گا۔اس موقع پر NA-1چترال کے متحدہ مجلس عمل کے اُمیدوار مولانا عبد الاکبر چترالی،الحاج خورشید علی خان ،رضیت با للہ اور جماعت اسلامی کے ضلعی امیر مولانا جمشید احمد نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر درجنوں افراد دوسرے پارٹیوں سے جماعت اسلامی میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا۔

ji worker convention chitral 5

ji worker convention chitral 4

ji worker convention chitral 2
Exif_JPEG_420
ji worker convention chitral 3
Exif_JPEG_420

ji worker convention chitral 1


شیئر کریں: