Chitral Times

Apr 18, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترالی ہونہار طالب علم قاضی حامد اللہ کا فیڈرل بورڈ کے سالانہ امتحان میں نمایاں‌پوزیشن

Posted on
شیئر کریں:

اسلام آباد ( چترال ٹائمز رپورٹ ) لاسپور ویلی کے بالیم گاوں سے تعلق رکھنے والا طالب علم قاضی حامد اللہ والد در ولی خان نے فیڈرل بورڈ اف انٹرمیڈیٹ اور سکنڈری ایجوکیشن اسلام آباد کے سالانہ امتحان 2018 میں1100 نمبروں میں سے 1041 نمبرلے کر اپنے سکول میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔
قاضی حامداللہ الائیڈ سکول اسلام آباد کا طالب علم ہے۔
فیڈرل بورڈ اف انٹرمیڈیٹ اور سیکنڈری ایجوکیشن اسلام آباد کے میٹرک کے سالانہ امتحان2014ء میں اس کا بڑا بھائی قاضی شاہداللہ بھی اپنے سکول میں87 فی صد نمبرلے کر ٹاپ کیا تھا۔
اس طرح قاضی حامداللہ بھی اپنی فیملی اعزازی روایت کو برقرار رکھنے میں کامیاب رہا ۔
انہوں نے اپنی کامیاب کو اللہ تعالیٰ کی مہر بانی ،والدین کی دعا،صحیح رہنمائی، اساتذہ کی تعلیمی رہنمائی اور اپنی انتھک محنت کا نتیجہ قرار دیا ہے۔قاضی حامد اللہ کا کہنا تھا کہ اگر طالب علم کو اپنی منزل کا پتہ ہواور وہ مصمم ارادے کے ساتھ آگے بڑے تو کامیابی ان کا مقدر بن جا تا ہے۔قاضی حامدللہ مستقبل میں سی ایس ایس افسر بن کر قوم کی خدمت کرنا چاہتا ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged ,
11659