Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال کے عوام پرویزمشر ف کے نامزدامیدوارکوبھاری اکثیرت سے کامیاب کریں گے..ڈاکٹرامجد

Posted on
شیئر کریں:

چترال(چترال ٹائمز رپورٹ)آل پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی صدراین اے ون چترال سے پارٹی کے نامزد امیدوارڈاکٹرمحمدامجدچودھری نے ہفتے کے روزکوہ یونین کونسل کے متعدددیہات اورریشن کاانتخابی دورہ کیا۔اس موقع پرپی کے ون کے پارٹی امیدوارسہراب خان،مقامی رہنماوقاص احمدایڈوکیٹ دیگرپارٹی رہنمااُن کے ہمراہ موجودتھے۔کجو،مروئے،پرئیت اورریشن کے مقامات پرمقامی لوگوں نے بڑی تعدادمیں اُن کا استقبال کیا۔کارنرمیٹنگ میں بڑی تعدادمیں شرکت کی۔ اُن مقامات پرخطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرامجد نے کہاکہ پارٹی قائد(ر)جنرل پرویزمشرف کاچترال اورچترالی عوام کے ساتھ محبت اوروالہانہ لگاؤسب کومعلوم ہے اوراس بناپروہ پارٹی قائد کی خصوصی حکم پرچترال سے الیکشن لڑرہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پارٹی قائد بہت جلدپاکستان واپس آئیں گے ۔سپریم کورٹ سے اجازت ملنے پروہ چترال سے قومی اسمبلی کے نشست اُن کے لئے خالی کردیں گے۔انہوں اس امیدکااظہارکیاکہ چترال کے عوام 2013کی طرح اپنے قائدپرویزمشر ف کے نامزدامیدوارکوبھاری اکثریت سے کامیاب کریں گے۔انہوں نے مروئے اورریشن کے مقامات پرپارٹی کے انتخابی دفاترکاافتتاح کیا۔ اس موقع پرپی کے ون کے امیدوارسہراب خان،وقاص احمدایڈوکیٹ اوردیگرہنماوں نے خطاب کئے۔
apml chitral

amjad 6

apml chitral344

apml chitral3443


شیئر کریں: