Chitral Times

Apr 25, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترالی طالب علم فرقان اللہ کا فیڈرل بورڈ کے سالانہ امتحان میں نمایاں پوزیشن

Posted on
شیئر کریں:

اسلام آباد ( چترال ٹائمز رپورٹ ) وادی لاسپورکے بالیم گاؤں سے تعلق رکھنے والا طالب علم فرقان اللہ قاضی ولد کرنل(ر) اکرام اللہ نے فیڈرل بورڈ اف انٹرمیڈیٹ اور سکنڈری ایجوکیشن اسلام آباد کے سالانہ امتحان2018میں1100 نمبروں میں سے 1031 نمبرز لے کر اپنے سکول میں نمایاں پوزیشن حاصل کی۔
فر قان اللہ قاضی ارمی پبلک سکول کا کول ایبٹ آباد کا طالب علم ہے۔
اس کا والد کرنل (ر) اکرام اللہ بھی پشاور بورڈ اف انٹر میڈیٹ اور سیکنڈری ایجو کیشن کے میٹرک کے سالانہ امتحان1971 ؁ء میں ملاکنڈ ڈویژن میں ٹاپ کیا تھا۔
اس طرح فرقان اللہ بھی اپنی فیملی اعزاز کو برقرار رکھنے میں کامیاب رہا ۔فرقان اللہ قاضی اور قاضی حامد اللہ چچا زاد بھائی ہیں۔
انہوں نے اپنی کامیاب کو اللہ تعالیٰ کی مہر بانی ،والدین کی دعا،صحیح رہنمائی، اساتذہ کی تعلیمی رہنمائی اور اپنی انتھک محنت کا نتیجہ قرار دیا ہے۔فرقان اللہ قاضی کا کہنا تھا کہ اگر طالب علم مصمم ارادے کے ساتھ آگے بڑے تو کامیابی ان کا مقدر بن جا تا ہے۔یادرہے کہ فرقان اللہ انتہائی ذہین،سیلف ڈسپلن اور متعدد صلاحیتوں کا مالک ہونے کے ساتھ بہترین مقرر،نعت خواں،ائی ٹی ماہراور کر کٹ کا بہترین کھلاڑی ہے۔فرقان للہ مستقبل میں ارمی افسر بن کر ملک و قوم کی خدمت کرنا چاہتا ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
11650