Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

صوبے کے مختلف شہروں کے مابین سی این جی پر چلنے والی گاڑیوں کیلئے فی کلومیٹر کرایہ مقرر

Posted on
شیئر کریں:

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) ٹرانسپورٹ اتھارٹی خیبر پختونخوا پشاور نے سی این جی کی قیمت 96.90روپے فی کلو گرام مقرر ہونے پر صوبائی ٹرانسپورٹ آتھارٹی خیبر پختونخوا نے صوبے کے مختلف شہروں کے مابین میں سی این جی سے چلنے والی مسافربردار گاڑیوں کے لئے فوری طور پر نافذالعمل نئے کرائے نامے تیار کئے ہیں۔ جن کے تحت فلائنگ کوچز، منی بسز1.07روپے، اے سی بسیں1.27روپے، عام بسیں 0.92پیسے اور لگژری بسیں 1.02روپے فی کلو میٹر اور فی مسافر کرائے وصول کریں گی۔ تفصیلات کے مطابق پشاور سے کوہاٹ تک کے لئے فلائنگ کو چز، منی بسز70روپے ، اے سی بسیں 83روپے ، عام بسیں60روپے اور لگژری بسیں 66کرائے چارج کریں گی۔ اس طرح پشاور سے بنوں کے لئے فلائنگ کوچز ، منی بسیں9 20روپے اے سی بسیں 248روپے عام بسیں 179روپے اور لگژری بسیں 199روپے پشاور سے ڈی آئی خان کے لئے فلائنگ کوچز ، منی بسز 360روپے اے سی بسیں 427روپے عام بسیں 309روپے، لگژری بسیں 343روپے ، پشاور سے ہری پور کے لئے فلائنگ کوچز ، منی بسز 167روپے اے سی بسیں 198روپے عام بسیں 144روپے لگژری بسیں 159روپے ، پشاور سے ایبٹ آباد کے لئے فلائنگ کوچز ، منی بسیں 207روپے ، اے سی بسیں 245روپے ، عام بسیں 178روپے ، لگژری بسیں 197روپے ، پشاور سے مانسہرہ کے لئے فلائنگ کوچز ، منی بسیں232روپے ، اے سی بسیں 276روپے ، عام بسیں 200روپے ، لگژری بسیں 221روپے , پشاور سے مردان کے لئے فلائنگ کوچز ، منی بسیں62روپے ، اے سی بسیں 74روپے ، عام بسیں 53روپے ، لگژری بسیں 59روپے, پشاور سے مالاکنڈ کے لئے فلائنگ کوچز ، منی بسیں126روپے ، اے سی بسیں 150روپے ، عام بسیں 109روپے ، لگژری بسیں 120روپے, پشاور سے مینگورہ کے لئے فلائنگ کوچز ، منی بسیں 184روپے ، اے سی بسیں218روپے ، عام بسیں158روپے ، لگژری بسیں 175روپے , پشاور سے دیر کے لئے فلائنگ کوچز ، منی بسیں267روپے ، اے سی بسیں317روپے ، عام بسیں 230روپے ، لگژری بسیں 255روپے , پشاور سے چترال کے لئے فلائنگ کوچز ، منی بسیں 535روپے ، اے سی بسیں635روپے ، عام بسیں460روپے ، لگژری بسیں 510روپے, پشاور سے چارسدہ کے لئے فلائنگ کوچز ، منی بسیں 29روپے ، اے سی بسیں34روپے ، عام بسیں25روپے اور لگژری بسیں 28روپے اور پشاور سے تنگی کے لئے فلائنگ کوچز ، منی بسیں 55روپے ، اے سی بسیں65روپے ، عام بسیں47روپے اورلگژری بسیں52روپے کرایہ وصول کریں گی۔موجودہ 50فیصد رعایت دینی مدارس اور دیگر تعلیمی اداروں کے طلباء ، نابیناودیگر معذور افراد اور 60سال سے زائدعمرکے بزرگ شہریوں کے لئے برقرار رہے گی اور اگر ائر کنڈیشنڈ گاڑیوں میں ائرکنڈیشنڈ کام نہیں کر ریا ہو تو عام بسوں کا کرایہ وصول کیا جائے گا۔اس امر کا اعلان سیکرٹری صوبائی ٹرانسپورٹ آتھارٹی حکومت خیبر پختو نخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔


شیئر کریں: