Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال کے دو سو سے زائد عازمین حج کوبائیومیٹرک تصدیق کیلئے خوار کیا گیا ۔۔حاجی علیم

Posted on
شیئر کریں:

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ)چترال سے تعلق رکھنے والے دوسو سے زائد عازمین حج کو بائیومیٹرک تصدیق کیلئے گلگت بلتستان ، سوات اور پشاور میں خوار کیا گیا ان خیالات کا اظہار چترال کے معروف سماجی کارکن حاجی علیم الدین نے پشاور میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بائیومیٹرک کی سہولت چترال میں ہونے کے باوجود چترال کے عازمین حج کو جس میں خواتیں اور ضعیف العمر افراد بھی شامل ہیں ان دوردراز علاقوں میں صرف انگوٹھا لگانے کے لئے بلایا گیا اس طرح فی حاجی کا سفر پر 10ہزار روپے سے زائد کا خرچہ آیا جبکہ اس مشین کی قیمت 10ہزار روپے کی ہے تمام موبئل کمپنیان بائیومیٹرک کررہے ہیں نادرا کے آفس میں بائیومیٹرک موجود ہے لیکن چترال انتظامیہ اور متعلقہ حکام کی نااہلی اور لاپرواہی کی وجہ سے چترال کے عازمیں حج کو مشکلات سے دوچار کیاگیا ۔ چترال انتظامیہ معمولی کاموں کے لئے عوام کو تنگ تو کررہی ہے لیکن انہیں سہولت دینے کے لئے چھوٹے سے چھوٹا کام کرنے کے لئے بھی تیا ر نہیں انہوں نے کہا کہ بائیو میٹرک عازمیں حج جاتے وقت بھی کراسکتے ہیں کیا وجہ سے کہ انہیں ایک ایس ایم ایس کے ذریعے اس طرح مشکلات سے دوچار کیا گیا کسی کا بائیومیٹرک کے لئے گلگت بعض کو سوات اور کچھ لوگوں کو پشاور بلایا گیا ان کے قیمتی وقت کے ساتھ اتھ فی حاجی دس ہزار سے زائد کا خرچہ ہوا یہ وزارت مذہبی امور اور چترال انتظامیہ کا عوام کے ساتھ سراسر مزاق کے مترادف ہے۔نگران صوبائی اور وفاقی حکومت اس کو فوری طور پر نوٹس لے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
11618