Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

قربانی کی کھالیں NOC کے بے غیر جمع کرنے پر پابندی عائد

Posted on
شیئر کریں:

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ )عید الا ضحی میں حکومت کی اجاز ت کے بغیرقربانی کی کھالیں اکھٹا کرنے پر پابندی ہوگی قربانی کی کھالیں اکھٹا کرنے کیلئے حکومت کیNOCضروری ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل کاؤنٹر ٹیریزم اتھارٹی اسلام آباد اور ہوم ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخواہ کی طرف سے جاری مراسلے میں تمام ضلعی ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ عید الا ضحی کے موقع پر مختلف تنظیمیں اور ادارے جو قربانی کی کھالیں جمع کرتے ہیں اسکو حکومت کی NOC(اجازت نامہ) سے مشروط کی گئی ہے لہذا جو بھی خیراتی ادارہ یا تنظیم کھالیں اکھٹا کرتی ہیں اس کو پہلے گورنمنٹ کی NOCدرکار ہوگی جو کہ سپیشل برانچ اور آئی بی کی کلیئر نس رپورٹ کے بعد ایشو ہوگی ۔


شیئر کریں: