Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پشاوریونیورسٹی کے اندر اور 100میٹر آس پاس دھرنوں اور احتجاج پر پابندی عائد

Posted on
شیئر کریں:

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) ڈپٹی کمشنر پشاور نے دفعہ 144 ۔ضابطہ فوجداری کے تحت پشاور یونیورسٹی کے وسیع ترکمپس کے اندر اور100 میٹر آس ،پاس میں ہرقسم کے دھرنوں اور ہرقسم کے دیگر احتجاج کرنے جن سے معمول کی زندگی متاثر ہونے کا خدشہ ہوپر مکمل پابندی عائد کردی ہے۔ اس حکم کی خلاف ورزی پر دفعہ 188 ۔تعزیرات پاکستان کے تحت کارروائی کی جائے گی جبکہ یہ حکم فوری طورپر ایک ماہ کے لئے نافذالعمل رہے گا۔
دریں اثنا خیبرپختونخوا لینڈ ریونیو ایکٹ 1967 ۔کی شق 6 ۔ ذیلی شق(1) اور (2) میں درج اختیارات کو بروئے کارلاتے ہوئے حکومت خیبرپختونخوا نے فوری طورپرضلع کوہستان میں علاقہ حربن بھاشا کو بحیثیت تحصیل قرار دیدیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل حربن بھاشا، دویونین کونسلز ساز ین اور حربن پرمشتمل ہوگی جبکہ یونین کونسل سازین ،ویلیج کونسلز سازین ،شوری نالہ ،سمرنالہ اورموضع شتیال پرمشتمل ہوگی اور یونین کونسل حربن ،ویلیج کونسلز حربن ،درگاہ، بھاشا اورغی پرمشتمل ہوگی۔ اس امر کااعلان بورڈ آف ریونیو اینڈ اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ، حکومت خیبرپختونخوا کی جانب سے کیاگیا۔


شیئر کریں: