Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

فنانشل ٹیکنالوجی سے استفادہ کئے بغیر کسی شعبے میں ترقی ممکن نہیں،،ڈاکٹر فواد خلیل

Posted on
شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) یونیورسٹی آف چترال میں فنانشل ٹیکنالوجی کے موضوع پر منعقدہ لیکچر میں اس بات پر زور دیا گیاکہ جدید زمانے سے مطابقت اور دنیا کے گلوبل ویلج میں سکڑجانے کے بعد فنانشل ٹیکنالوجی سے استفادہ کئے بغیر کسی شعبے میں ترقی ممکن نہیں اور کارپوریٹ سیکٹر میں اس کی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے ۔ برطانیہ کے یونیورسٹی آف اڈنبرگ کے ڈاکٹر فواد خلیل نے فنانشل ٹیکنالوجی کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ یہ فنانشل منیجمنٹ میں جدت کا نام ہے جوکہ روایتی طور طریقوں سے ہٹ کر فنانشل سروسز کی ڈلیوری کو ممکن بناتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس میں ٹیکنالوجی کی مختلف اوزار وسہولیات کے استعمال سے فنانس کی دنیامیں مختلف سرگرمیوں میں برق رفتار تیزی لائی گئی ہے ۔ انہو ں نے مثالوں سے واضح کرتے ہوئے کہاکہ بنکنگ اورانوسٹنگ سروسزمیں سمارٹ فون کا استعمال، کرپٹوکرنسی کو رواج دینا ا ور دوسری سرگرمیاں اس میں شامل ہیں۔ انہوں نے یونیورسٹی آف چترال کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ اس نوزائیدہ ادارے نے وقت کے ساتھ چلنے کے لئے اپنے طلباء وطالبات کو تیار کررہی ہے جس کا بالواسطہ یا بلا واسطہ فائدہ مقامی ماحول پر بھی پڑے گا اور فنانشل ٹیکنالوجی پر خصوصی لیکچر کا اہتمام اس کی ایک مثال ہے۔ اس موقع پر یونیورسٹی کے پراجیکٹ ڈائرکٹر پروفیسر ڈاکٹر بادشاہ منیر بخاری نے فنانشل ٹیکنالوجی کی اہمیت اور تاریخی پس منظر پر روشنی ڈالی اور کہاکہ چترال کو سی پیک کا متبادل روٹ بننے اور یہاں لواری ٹنل پراجیکٹ کی تکمیل اور اس علاقے کو دنیا پر کھل جانے کی وجہ سے اس ٹیکنالوجی کی اہمیت بڑھ جاتی ہے ۔ا س موقع پر مختلف بنکوں کے ذمہ دار افسران اور دوسرے فنانشل اداروں سے تعلق رکھنے والے اور سول سوسائٹی کے نمائندے بھی کثیر تعداد میں موجود تھے۔
uoch 2

uoch 3

uoch 4


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
11503