Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

گرم چشمہ مونور کے مقام پر بارتیوں کی گاڑی حادثے کا شکار، ایک جان بحق چار زخمی ہیں

Posted on
شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) چترال سے 44کلومیٹر دور گرم چشمہ کے نواحی گاؤں مونورکے مقام پر باراتیوں کی جیپ گہری کھائی میں گرجانے سے ایک خاتون زیب النساء زوجہ صمد خان جان بحق جبکہ گاڑی میں سوار تین خواتین اور ڈرائیور زخمی ہوگئے ۔ پولیس تھانہ گرم چشمہ کے مطابق زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں داخل کردئیے گئے ہیں جہاں ان کی حالت تسلی بخش بتائی جاتی ہے۔ گرم چشمہ تھانے سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق ڈرائیور حسین شاہ ولد مسلم شاہ ، پنین دانہ زوجہ مسلم شاہ،حاجی نساء زوجہ سلطان شاہ ساکنان ژیتور اور سعدیہ بی بی دختر جعفرعلی ساکن سیواخت شوغور شامل ہیں۔ حادثے کی فوری وجہ معلوم نہ ہوسکی۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
11494