Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی طرف سے مسافر برارگاڑیوں کیلئے فی کلومیٹر کے حساب سے کرایہ نامہ جاری

Posted on
شیئر کریں:

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ ) وفاقی حکومت کی جانب سے ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کے بعد 119.31 روپے فی لیٹر مقرر کرنے پرصوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی خیبرپختونخوا پشاورنے صوبے کے مختلف شہروں کے مابین ڈیزل سے چلنے والی مسافربردارگاڑیوں کے لئے فوری طورپرنافذالعمل فی کلومیٹر فی مسافر کرائے نامے تیار کیئے ہیں۔ جن کے تحت فلائنگ کوچز اورمنی بسز 1.34۔ روپے ،اے سی بسیں1.54۔روپے ،عام بسیں1.19 ۔ روپے اورلگژری بسیں 1.29 روپے فی کلومیٹر فی مسافرکرائے وصول کریں گی۔ تفصیلات کے مطابق پشاور سے کوہاٹ کے لئے فلائنگ کوچز / منی بسز87 ۔روپے ،اے سی بسز100۔روپے،عام بسیں 77 ۔روپے اورلگژری بسیں 84۔روپے کرایہ وصول کریں گی۔ اسی طرح پشاورسے بنو ں کے لئے فلائنگ کوچز / منی بسز 261 ۔روپے ،اے سی بسز300۔روپے،عام بسیں 232۔روپے اورلگژری بسیں 252 ۔روپے، پشاورسے ڈی آئی خان کے لئے فلائنگ کوچز / منی بسز 450۔روپے ،اے سی بسز517۔روپے،عام بسیں 400۔روپے اورلگژری بسیں 433 ۔روپے، پشاورسے ہری پور کے لئے فلائنگ کوچز / منی بسز209 ۔روپے ،اے سی بسز240۔روپے،عام بسیں 186 ۔روپے اورلگژری بسیں 201 ۔روپے، پشاورسے ایبٹ آباد کے لئے فلائنگ کوچز / منی بسز 259 ۔روپے ،اے سی بسز297۔روپے،عام بسیں 230 ۔روپے اورلگژری بسیں249 ۔روپے، پشاورسے مانسہرہ کے لئے فلائنگ کوچز / منی بسز 291 ۔روپے ،اے سی بسز334۔روپے،عام بسیں 258 ۔روپے اورلگژری بسیں280 ۔روپے، پشاورسے مردان کے لئے فلائنگ کوچز / منی بسز 78 ۔روپے ،اے سی بسز89۔روپے،عام بسیں 69۔روپے اورلگژری بسیں 75 ۔روپے، پشاورسے ملاکنڈ کے لئے فلائنگ کوچز/منی بسز 158 ۔روپے ،اے سی بسز182۔روپے،عام بسیں 140 ۔روپے اورلگژری بسیں 152 ۔روپے، پشاورسے تیمرگرہ کے لئے فلائنگ کوچز / منی بسز 237 ۔روپے ،اے سی بسز273۔روپے،عام بسیں 211۔روپے اورلگژری بسیں 228 ۔روپے، پشاورسے مینگورہ کے لئے فلائنگ کوچز / منی بسز 230 ۔روپے ،اے سی بسز265۔روپے،عام بسیں 205۔روپے اورلگژری بسیں 222 ۔روپے، پشاورسے دیر کے لئے فلائنگ کوچز / منی بسز 335 ۔روپے ،اے سی بسز385۔روپے،عام بسیں 298۔روپے اورلگژری بسیں 323 ۔روپے، پشاورسے چترال کے لئے فلائنگ کوچز / منی بسز 670 ۔روپے ،اے سی بسز770۔روپے،عام بسیں 595۔روپے اورلگژری بسیں 645 ۔روپے اورپشاورسے چارسدہ کے لئے فلائنگ کوچز / منی بسز 36 ۔روپے ،اے سی بسز42۔روپے،عام بسیں 32۔روپے اورلگژری بسوں کا 35 ۔روپے کرایہ ہوگا جبکہ دینی مدارس اور تعلیمی اداروں کے طلباء ،نابینا/ خصوصی افراد اور 60 سال کے عمر سے زائد شہریوں کے لئے موجودہ 50 فیصد رعایت ہوگی اوراگر اے سی بسوں میں ائرکنڈیشن کام نہیں کررہا ہو تو ڈیلکس سٹیج کیرج گاڑیوں کا کرایہ وصول کیاجائے گا۔


شیئر کریں: