Chitral Times

Apr 16, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

استاد سعید الرحمن مرحوم کی یاد میں شاگرام میں تعزیتی ریفرنس

Posted on
شیئر کریں:

تورکہو(شراف الدین ) تنظیم اساتذہ تورکہو چترال کی جانب سے حالیہ روڈ اپکسیڈ نٹ میں شہید ھونے والے ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ مڈل سکول واشچ سعید الرحمن کی یاد میں ایک تعزیتی پروگرام گورنمنٹ ھائیر سیکنڈری سکول شاگرام میں زیر صدارت پرنسپل نصیر اللہ منعقد ھوا ۔اس میں اساتذہ کرام اور معززین علاقے نے کثیر تعداد میں شرکت کی مقررین نے اپنے خطاب میں مرحوم سعید الرحمن کی ذندگی پر تفصیل سے روشنی ڈالی. انہوں نے کہا کہ مرحوم ایک دینِ دار مہذب اور انتہائی اصول پسند انسان تھے یہ چترال کے انتہائی قابل ترین استاذ تھے ۔ اخر میں متفقہ طور پر مطالبہ کیا گیا کہ گورنمنٹ مڈل سکول کو جو مرحوم سعید الرحمن کا ابائی گاؤں بھی ھے مرحوم استاذ سعید الرحمن کے نام سے منسوب کیا جائے اور اخیر میں مشہور ادیب اور شاعر ناجی خان ناحی نے استاذ مرحوم کی یاد میں ایک نظم پیشِ کیا. جس کو حاضرین نے سراہا.
saeedur rehman taziati refrence 1

saeedur rehman taziati refrence 2

saeedur rehman taziati refrence 3


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
11481