Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ جنگلات اور ماحولیات کے تحفظ کیلئےاقدامات ناگزیرہے.منسٹر

Posted on
شیئر کریں:

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ )نگران وزیر برائے جنگلات ،ماحولیات اورجنگلی حیات محمد راشد خان نے کہاہے کہ گلوبل وارمنگ اورموسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ جنگلات اور ماحولیات کے تحفظ کے لئے اقدامات ناگزیر ہیں ۔ اس لئے جنگلات کارقبہ بڑھانا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ جنگلات کی غیر قانونی کٹائی روکنے کے لئے سخت سے سخت قوانین بنائیں جائے تاکہ غیر قانونی کٹائی کی موثرطورپرروک تھام ہوسکے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے چیف کنزرویٹر آف فارسٹ کے دفتر میں منعقد ایک اجلاس میں کیا۔ اجلاس میں سیکرٹری جنگلات ماحولیات ذاکر حسین آفریدی،ڈائریکٹر جنرل انوارنمنٹ پروٹیکشن ایجنسی بشیر خان، چیف کنزرویٹرآف فارسٹ محمد صدیق خٹک ،پراجیکٹ ڈائریکٹر بلین ٹری ایفارسٹیشن پراجیکٹ محمد طہماسپ اوردیگر حکام نے بھی شرکت کی۔ ڈائریکٹر بلین ٹری ایفارسٹیشن پراجیکٹ محمد طہماسپ نے بلین ٹری پراجیکٹ کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ بلین ٹری ایفارسٹیشن پراجیکٹ تین مراحل پر مشتمل ہے۔ پہلا نومبر 2014 سے دسمبر2015 تک 1912 ملین روپے لاگت مکمل ہوا۔ دوسرا فیز 9826 ملین روپے لاگت سے جنوری 2016 سے جون2017 تک رہا جبکہ تیسرا فیز 7710 ملین روپے سے جون 2020 تک مکمل کرلیاجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ اس منصوبے کے تحت 1 ارب 18 کروڑ درخت اگائے گئے ہیں جبکہ یہ منصوبہ ابتدائی لاگت 22 ارب سے کم ہوکرساڑھے 12 ارب روپے میں مکمل کیاگیاہے۔انہوں نے کہا کہ جون 2020 تک منصوبے کی نہگداشت پرکل 6864 ملین روپے خرچ ہونگے۔ انہوں نے کہاکہ بلین ٹری پراجیکٹ کوبین الاقوامی سطح پر بھی کافی سراہا گیاہے جبکہ اس منصوبے کو ورلڈ اکنامک فورم اور بون چیلنج نے تعریفی اسناد دی ہے۔ یہ منصوبہ دنیا کا چوتھا بڑامنصوبہ ، جبکہ پاکستان کی تاریخ کاسب سے بڑا منصوبہ منصوبہ ہے ۔طہماسپ نے کہا کہ منصوبے کی وجہ سے صوبہ میں جنگلات کے رقبہ میں6.3 فی صد اضافہ ہوا ہے۔ انہوں کہا کہ انکلوژر کے تحفظ اوردیکھ بال کے لئے کیمونٹی سے 4509 نگہبانوں کو15000 روپے ماہانہ کے عوض چارسالوں کے لئے بھرتی کیاگیاہے جبکہ اگائے گئے پودوں کے تحفظ کے لئے 5750 افراد کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کل 5 لاکھ افرادبلواسطہ یابلاواسطہ طورپر منصوبے کاحصہ رہے۔ اس موقع پر ڈ ی جی انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی بشیر خان نے نگران وزیر کو ایجنسی کی طرف سے اب تک کئے گئے اقدامات کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ نگران وزیر ماحولیات نے کئے گئے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہاکہ اقدامات کے باوجود اب بھی کافی مشکلات / چیلنجز موجود ہیں۔ جن کے حل کے لئے ضرروری اقدامات کئے جائیں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
11479