Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال سے قومی اسمبلی کے 11اور صوبائی اسمبلی کے16امیدوارو ں کی حتمی لسٹ جاری

Posted on
شیئر کریں:

چترال( چترال ٹائمز رپورٹ)چترال میں الیکشن 2018 کیلئے قومی اور صوبائی اسمبلی کے اُمیدواروں کاحتمی لسٹ جاری کر دی گیا ۔حلقہ این اے ون چترال سے قومی اسمبلی کے 11اورحلقہ پی کے صوبائی اسمبلی کے16امیدوارو ں کے مابین مقابلہ ہوگا۔ ریٹرننگ آفیسر این اے ون (ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد خان ) اورصوبائی اسمبلی حلقہ پی کے ون کے ریٹرننگ آفیسر عابد زمان نے قومی اسمبلی اورصوبائی کے امیدواروں کا حتمی لسٹ انتخابی نشانات کے ساتھ جاری کردئیے ہیں۔
جس کے مطابق این اے ون چترال کے قومی اسمبلی کے ایم ایم اے کے ٹکٹ پر امیدوار مولانا عبد الاکبر چترالی انتخابی نشان کتاب،پاکستان پیپلزپارٹی کے اُمیدوارسلیم خان انتخابی نشان تیر،پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار شہزادہ افتخار الدین انتخابی نشان شیر، پی ٹی آئی کے عبد الطیف انتخابی نشان بلا،، عوامی نیشنل پارٹی کے عید الحسین لالٹین، اے پی ایم ایل کے ڈاکٹرمحمدامجدانتخابی نشان عقاب،پاکستان راہ حق پارٹی کے مولاناسعیدالرحمن انتخابی نشان استری،آزاد امیدوار محمد یحییٰ انتخابی نشان بطخ، آزاد امیدوارتقدیرہ اجمل انتخابی نشان چترال ٹوپی، آزاد امیدوارشہزادہ تیمورخسرو انتخابی نشان سورج مکھی پھول اور آزاد امیدوارنثاردستگیرانتخابی نشان پینسل
جبکہ پی کے ون صوبائی اسمبلی کے لسٹ میں متحدہ مجلس عمل کے ٹکٹ پرامیدوارمولاناہدایت الرحمن،پی پی پی کے حاجی غلام محمد،مسلم لیگ(ن)عبدالولی خان عابد،پی ٹی آئی کے اسرارالدین،اے پی ایم ایل کے سہراب خان ،عوامی نیشنل پارٹی کے ڈاکٹرسرداراحمدخان،پاکستان راہ حق پارٹی کے مولاناسراج الدین، آزاد امیدوار امیراللہ انتخابی نشان چترالی ٹوپی، آزاد امیدوارسعادت حسین مخفی انتخابی نشان جیپ، آزاد امیدوارسیدسردارحسین شاہ انتخابی نشان پڑھائی والی میزاورکرسی، آزاد امیدوارشفیق الرحمن انتخابی نشان پک اپ، آزاد امیدوارشہزادہ امان الرحمن انتخابی نشان مٹکا، آزاد امیدوارعبدالرحمن انتخابی نشان سیب، سرزمین پاکستان پارٹی کے عطاء اللہ انتخابی نشان ڈولفن، آزاد امیدوارمصباح الدین انتخابی نشان دوربین اور آزاد امیدواروزیرخان انتخابی نشان پستول کے نام شامل ہیں


شیئر کریں: