Chitral Times

Apr 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ایم ایڈ نتائج، چترال کالج آف ایجوکیشن کے طلبہ نے ٹاپ تھری پوزیشنیں اپنے نام کرلی

Posted on
شیئر کریں:

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ ) کنٹرولر امتحانات SBBU ۔ شرینگال دیر KPK رزلٹ گزٹ کے مطابق ایم ایڈ امتحان 2018 کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ کل 62 امیدواران نے امتحان میں حصہ لیا، نتائج 61% رہا۔ ایم ایڈ میں چترال کالج آف ایجوکیشن چترال نے تینوں ٹاپ تھری پوزیشن اپنے نام کر لی، تفصیلات کے مطابق شازیہ بی بی دختر آمان اللہ خان ساکن ہنجیل کریم آباد حاصل کردہ نمبر 754/1000 پہلی ، نابیلہ عطاء دختر عطاء اللہ خان ساکن جغور چترال حاصل کردہ نمبر 747/1000 دوسری اور آصفہ عندالیب دختر محمد عبدل قدیر ھون چترال حاصل کردہ نمبر 745/1000نے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔
امیدواروں نے اپنی کامیابی کو اللہ تعالیٰ کی مہربانی ،کالج کے بہترین نظم و نسق، اساتذہ کرام کی صلاحیت اور طلباء و طالبات کے محنت کا نتیجہ قرار دیا۔ یاد رہے کہ کالج ہذا نے اس سے پہلے بھی کئی بار پوزیشن حاصل کر تا رہا ہے۔
chitral college of education


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
11425