Chitral Times

Aug 19, 2022

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

FCPSکی ہونہار طالبہ ہمابتول کا اعزاز، میٹرک میں ضلع بھر میں دوسری اورسکول میں پہلی پوزیشن

شیئر کریں:

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) فرنٹیئر پبلک سکول اینڈ کالج چترال کی ہونہار طالبہ ہما بتول دختر اسمار الدین (منیجر خیبر بینک)ساکن چرون اویر نے پشاور بورڈ کے حالیہ میٹرک امتحان میں گیارہ سو نمبروں میں سے 1019نمبر لیکر مجموعی طور پر ضلع بھر میں دوسری پوزیشن لی ہے جبکہ فرنٹیئر کور پبلک سکول میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے ۔ چترال ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے ہما بتول نے اپنی کامیابی کو اللہ تعالیٰ کی مہربانی ، اساتذہ کی بہترین رہنمائی ، والدین کی دعاؤں اور اپنی انتھک محنت کا نتیجہ قرار دیا ۔ ہما بتول مسقبل میں ڈاکٹربن کر عوام کی خدمت کرنا چاہتی ہے ۔


شیئر کریں: