Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

امت مسلمہ کا مشترکہ دشمن پاکستان کے نظام تعلیم پر حملہ آور ہے.عزائم کو خاک میں ملانا ہوگا..حواری

Posted on
شیئر کریں:

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ ) امت مسلمہ کا مشترکہ دشمن امریکہ اور اور اس کے حواری عسکری میدانوں میں شکست کھانے کے بعد پوری امت مسلمہ با الخصوص پاکستان کے نظام تعلم پر حملہ اور ہو چکے ہیں نصاب کے اندر تبدیلی کے ذریعے نوجوانوں کا رشتہ اپنی شاندار ثقافت اپنی اخلاق مسجد اور قرآن سے تعلق توڑنے میں مصروف ہیں ان حالات میں امید کی واحد کرن معماران قوم ہیں معماران قوم کو ہی آگے بڑھنا ہو گا نئی منصوبہ بندی کے ذریعے کلاس روم کے محاذوں پر دشمن کے ان ناپاک عزایم کو خاک میں ملانا ہو گا معماران قوم آگے بڑھیں نواجوانوں کی مسلسل آبیاری نگاہ داشت میں کو ئی کسر نہ چھوڑیں نوجوانوں کی علمی استعداد کار کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ ان کی کردارسازی پر خصوصی توجہ دیں-ان خیا لات کا اظہار تنظیم اساتذہ خیبرپختو نخوا کے صوبائی صدر خیر اللہ حواری ، نگران شعبہ بہبود اساتذہ سید محمدشاہ بادشاہ ، سکرٹری مالیات شمشاد خان جھگڑا ضلع چترال کے صدر سلطان محمداور شعبہ بہبود ضلع چترال کے نگران ضیاء الدین نے بالائی اور زرین چترال کے تنظیمی دورے کے موقع پر مختلف سکولوں اور کالجز میں طلبہ و طالبات اور اساتذہ سے خطاب کے دوران کیا -انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت با الخصوص چترال کے مردانہ ، زنانہ اساتذہ کے دکھوں کا مداوا کرتے ہوئے مہنگائی کے تناسب سے فائیروڈ الاونس میں 10گنا اضافہ کرے ،سکو ل اور کالجز میں انتہیائی اہم کلیدی آسامیوں کو جنگی بنیادوں پر پرکرنے کے لیے اقدامات کریں خواتین اساتذہ کے لیے محر م الاونس کا اجرا کریں زنانہ ڈگری کالج بونی میں جہان 700طالبات زیرتعلیم ہیں ان کیے لیے ہینے کے پانی کا انتظام کیا جائے خواتین لیکچرز کے لیے رہایشی کالونی تعمیر کی جا ئیں -پرنسپل کے لیے سرکاری بنگلہ تعمیر کیا جائے اور دوردوازکے طالبات کے کالج انے جانے کیے لیے ٹرانسپور ٹ کا انتظام کیا جائے اور سکول کالجز کے دیرینہ مطالبہ ون سٹپ اپ گریڈشین اور جدید ٹائم اسکیل کانوٹیفیکین جاری کیا جائے۔
khairullah hawari

khairullah hawari3


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
11326