Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

بونی ، سونامی ٹری پراجیکٹ کے نکالے گئے ملازمین نے بھوک ہڑتال شروع کردی

Posted on
شیئر کریں:

بونی (نمائندہ چترال ٹائمز ) بونی چوک میں محکمہ فاریسٹ کی سونامی ٹری پراجیکٹ سے ملازمتوں سے نکالے جانے والے ملازمین اپنی بقیہ تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے دی گئی ڈیڈلائن پوری ہونے پربھوک ہڑتال شروع کردی، بڑی تعداد میں برطرف ملازمین بونی چوک میں منگل کے روز جمع ہوگئے اور اور محکمہ فاریسٹ اور وائیلڈ لایف کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ بعد ازاں مظاہرین نے بھوک ہڑتال پر بیٹھ گئے
مظاہرین سے مختلف سیاسی رہنماؤں نے یکجہتی کا مظاہرہ کیا، مسلم لیگ کے رہنما شہزادہ پرویز نے مظاہرین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مظاہرین کے مطالبات کو فی لفور منظور کیا جائے
مظاہرین کے رہنما محمد نبی نے کہا کہ وہ پرامن انداز میں میں اپنا حق مانگ رہے ہیں لیکن پھر بھی کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما ہوا تو اسکی زمہ داری محکمہ فاریسٹ اور انتظامیہ پر عائد ہوگی
مظاہرین نے علامتی بھوک ہڑتال کا آغاز کردیا ہے، ان کا مطالبہ ہے کہ ان کو ان کی تنخوہیں جلد از جلد ادا کئے جائیں.
انہوں نے مطالبات کی منظوری تک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے
متاثرہ مظاہرین نے فاریسٹ ڈپارٹمنٹ کے خلاف زبردست نعرہ بازی کی.
یاد رہے ان ملازمین کو گزشتہ ستمبر سے تنخواہیں نہیں دی گئی ہیں، انہوں نے الزام لگایا کہ محکہ فاریسٹ اور وائلڈ لایف کے افسران ان سے رشوت مانگ رہے ہیں اور انکار پر انکی تنخوہیں روک دی ہیں.
انہوں نے بتایا کہ لوئر چترال سے کسی ملازم کو برخاست نہیں کیا گیا اور اپر چترال سے تعلق رکھنے والوں کے ناانصافی کی گئی
مظاہریسون نے کہا کہ ان کے گھروں میں فاقوں کی نوبت آئی ہے، اس تنخواہ کی آس پر متاثرہ ملازمین مقروض ہوگئے ہیں، نو ماہ کی تنخواہ ادا نہیں کی جارہی ہے. مظاہرین نے نام نہاد تبدیلی اور برائے نام انصاف کے دعووں کے خلاف شدید نعرے لگائے، انہوں نے فی لفور مطالبات تسلیم کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ پرامن احتجاج کررہے ہیں اور تنبہ کی کہ حالات خراب ہونے کی صورت میں پھر وہ زمہ دار نہیں ہوں گے.
billion tree tsnomi 2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged ,
11298