
برگیڈئیر نعیم اقبال کی طرف سے چترال کے عوام کیلئے نیک خواہشات اور محبت کا اظہار
اسلام آباد ( نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال سکاوٹس کے سابق کمانڈنٹ برگیڈئیر نعیم اقبال نے چترال کے عوام کوعید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ چترال کے لوگوں کی مہمان نوازی اور محبت میں بھولا نہیں سکاہوں ۔ اسلام آباد سے چترال ٹائمز سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ملازمت میں انتہائی مصروف رہنے کی وجہ سے وہ دوبارہ چترال نہیں آسکے ہیں تاہم وہ چترال کے لوگوں کی دکھ درد میں ہمیشہ شریک رہا ہے ۔اور چترال کے لوگ انھیں ہمیشہ یاد آتے ہیں ۔ انھوں نے اپنی طرف سے چترال کے عوام کیلئے نیک خواہشات اور دلی محبت کا اظہار کرتے ہوئے اپنی خدمات ایک بار پھر پیش کی ہے ۔