Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پو لٹری ایسو سی ایشن کی من مانیا ں اور بلیک ملنگ برداشت نہیں کی جائیگی۔۔اسسٹنٹ کمشنر

Posted on
شیئر کریں:

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ)اسسٹنٹ کمشنر چترال ساجدنوازنے اتوارکے روزمرغی فروشوں کے ساتھ ایک ہنگامی جلاس میں کہاکہ پو لٹری ایسو سی ایشن کی من مانیاں چترالی عوام کبھی بھی برداشت نہیں کریں گے۔وہ چترالی عوام اورضلعی انتظامیہ کوبلیک میل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔اس موقع پرتجاریونین کے صدرشبیراحمدخان اورمقامی مرغی فروشوں نے اے سی دروش کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ پولٹری فارم مالکان نے ہزارگرام مرغی کی بجائے 8سوگرام فروخت کرناشروع کردیاہے ۔اے سی دروش بروقت کارروائی کرکے کم وزن والی مرغیاں نیلام کرکے عوام کودھوکہ دہی سے بچایاہے۔انہوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیاکہ ہزارگرام سے کم وزق مرغیاں چترال لانے پرپابندی عائدکی جائے ۔اورپولٹری فارم مالکان کومناسب ریٹ پرمرغیوں کی فراہمی کویقینی بنایاجائے۔
اسسٹنٹ کمشنر چترال نے کہاکہ احتجاجی ہڑتال کرنے والے پولٹری ایسوسی ایشن کے نمائندوں کااے سی دفترچترال میں اجلاس بلایاجائے گا۔اور ان کے مسائل سننے کے بعد عوامی مسائل کومددنظررکھتے ہوئے مناسب فیصلہ کریں گے مگربلیک ملنگ کبھی بھی برداشت نہیں کریں ۔انہوں نے متعلقہ اہلکاروں کو ہدایت کی کہ وہ شہریوں کو مرغی کی مناسب قیمتوں پر دستیابی کو یقینی بنائیں،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شہریوں کو مناسب قیمت پر مرغی کی دستیابی اورفروخت کو یقینی بنانے کے لئے محکمہ فوڈ اورپولٹری ایسوسی ایشن مل کر مربو ط اقدامات کریں گے اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ مرغی کی قیمتیں مناسب مقرر کی جائیں گی اور ان قیمتوں کو نافذ کر نے کے لئے انتظامیہ کے افسران قانونی کارروائی کریں گے،جو دکاندار سرکاری قیمتوں کے علاوہ اضافی قیمت پر مرغی فروخت کرے گا اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ چترال اوردروش میں کوئی بھی ناشگوارواقعہ پیش آئے پو لٹری ایسو سی ایشن کے خلاف سخت کارروئی کی جائے۔
اس موقع پرہوٹل مالکان بھی موجودتھے محکمہ فوڈ کے ذمہ دارافسراوں کوہدایت کی کہ ہوٹل مالکان سے ساتھ بیٹھ کرمناسب نرخنامہ جاری کریں جس سے عوام کوبھی فائدہ ہوسکیں۔
دریں اثنا چترال بازار میں مرغی نایاب ہوگئے ہیں‌، مرغی ڈیلروں‌نے ریٹ بڑھانے کیلئے ہڑتال کرکے چترال کیلئے مرغی کی سپلائی بند کردی ہے. اور چترال میں‌ایک ہزارگرام سے کم وزن والے مرغی کی قیمت پانچ سو روپے تک پہنچ گئی ہے. اس موقع پر چترال کے بعض مکاتب فکر کا کہنا ہے کہ چترال کے عوام ایک دفعہ کم از کم دس دن کیلئے مرغی کی گوشت کا بائیکاٹ کریں مرغی فروش خود بخود ٹھیک ہوجائیں‌گے.
ac chitral prize riview meeting


شیئر کریں: