Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پی پی پی کے نائب صدر اور سابق یوسی ناظم یارخون تحریک انصا ف میں شمولیت اختیار کرلی

Posted on
شیئر کریں:

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع چترال کے نائب صدر محمد وزیر خان نے پارٹی سے 35سالہ رفاقت توڑ کر الیکشن 2018کیلئے ٹکٹ کی تقسیم کے خلا ف احتجاج کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا ہے ۔ ہفتے کے روز چترال پریس کلب میں پاکستان تحریک انصاف چترال کے نامزد امیدواران عبد اللطیف خان ، اسرار الدین ، وزیر زادہ اور دیگررہنماؤں کی موجود گی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے باضابطہ طور پر پیپلز پارٹی کو چھوڑنے اور پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا اعلان کیا ۔ اور کہا ۔ کہ پی پی پی ایک نظریے کا نام تھا ۔ جس میں غریبوں کیلئے روٹی کپڑا مکان اور اُن کی بہتری کے کام کئے جاتے تھے ۔ اور طاقت کا سرچشمہ عوام کے نعروں سے عوام کو احترام دیا جاتا تھا ۔ لیکن اب یہ نعرہ طاقت کا سر چشمہ پیسہ میں بدل دیا گیا ہے ۔ اور مخلص و دیرینہ کارکنوں کی پیسے کے مقابلے میں کوئی وقعت نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ جاری انتخابات میں دیرینہ کارکنوں کو مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا ، جس کی وجہ سے کارکنوں میں شدید بد دلی پھیل چکی ہے ۔ اور مرکزی و صوبائی قیادت سلیم خان پر سے کارکنوں کا اعتماد اُٹھ چکا ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ پی ٹی آئی میں کارکنوں کو عزت دی جاتی ہے ۔ یہی وجہ ہے ۔ کہ باوجود کئی پارٹیوں کی طرف سے شمولیتی دعوت کے میں پاکستان تحریک انصاف کو فوقیت دے کر شمولیت کی ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ اُن پی ٹی آئی میں شمولیت غیر مشروط ہے ۔ اور وہ ایک کارکن کی حیثیت سے پارٹی کیلئے ہر ممکن قربانی دینے سے دریغ نہیں کریں گے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ جو لوگ پیسے کے بل بوتے پر سیاست کر رہے ہیں ، اُن کی یہ سیاست عوام کیلئے سود مند ثابت ہونے کی بجائے انتشار کا سبب بن رہے ہیں ۔ اور ان کا کوئی مستقبل نہیں ہے ۔ محمد وزیر نے کہا ۔ کہ میں بحیثیت ناظم یارخون ضلعی حکومت کا حصہ رہا ہوں ۔ لیکن میں نے حکومت کے ایک پیسے کی کرپشن نہیں کی ۔ اور میرا ضمیر مطمئن ہے ۔ اس موقع پر نامزد امیدوار برائے قومی اسمبلی عبد اللطیف نے خطاب کرتے ہوئے محمد وزیر خان کو پارٹی میں شامل ہونے پر خوش آمدید کہا ۔ اور اسے تحریک انصاف کی کامیابی کیلئے ایک نوید قرار دیا ۔ اور کہا ۔ کہ ایک دیرینہ سیاسی کارکن کی پی ٹی آئی میں شرکت پارٹی کیلئے انتہائی طور پر نیک شگون ہے ۔ عبداللطیف نے محمد وزیر خان کو پارٹی جھنڈا اور ٹوپی پہنایا ۔
mohammad wazir nazim chitral joined pti 2

mohammad wazir nazim chitral joined pti 3


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
11177