Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پبلک سروس کمیشن کے صوبائی مینجمنٹ سروس کے تیسرے پرچے کا انعقاد 9جولائی کو ہوگا

شیئر کریں:

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) خیبرپختونخوا پبلک سروس کمشن پشاور نے اعلان کیاہے کہ صوبائی مینجمنٹ سروس 2018 کے (ان سروس کوٹہ) کے مقابلے کے امتحان کے تیسرے پرچے (آفس مینجمنٹ) کا دوبارہ اہتمام کرتے ہوئے اس کاخیبرپختونخوا پبلک سروس کمشن کے ہال میں 9 ۔جولائی 2018 کو انعقاد کیاجائیگا۔ اس سلسلے میں امتحانی مراکز اوررول نمبرز سے متعلق تفصیلات خیبرپختونخوا پبلک سروس کمشن کی ویب سائٹ www.kppsc.gov.pk پراپ لوڈ کی جائیں گی۔ تمام امیدوار امتحان کے انعقاد سے پہلے مذکورہ بالا ویب سائٹ سے اپنے رول نمبرز اور امتحان سے متعلق معلومات ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں ۔کسی امیدوار کو انفرادی طور پر رول نمبر یا امتحانی مرکز سے متعلق تفصیلات جاری یا بذریعہ ڈاک نہیں بھجوائی جائیں گی۔اگر کسی امیدوار کو ویب سائٹ ، ایس ایم ایس اور ای میل کے ذریعے اس سلسلے میں معلومات حاصل نہ ہوں تو وہ ٹیلی فون نمبرز 091-9212976/9214131/9212895/9213730/9213563 اور(Ext: No. 1082) اور 091-9212688پر امتحانات سے پہلے رابطہ کر سکتے ہیں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
11168