Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اپر چترال میں لوڈشیڈنگ کے خلاف صارف عدالت میں مقدمہ دائر کرنے پر فریقین کو نوٹس جاری،

Posted on
شیئر کریں:

چترال(نمائندہ چترال ٹائمز) اپر چترال میں لوڈشیڈنگ کے خلاف پاکستان مسلم لیگ (ن) کی طرف سے این اے ون کے لئے نامزد امیدوارشہزادہ افتخار الدین سے مشاورت کے بعد PK1 کے نامزد امیدوار اور معروف قانون دان عبدالولی خان ایڈوکیٹ نے چترال کے صارف عدالت میں نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ اور ساجد اللہ ایڈوکیٹ کے وساطت سے صارف عدالت میں مقدمہ دائر کیا ہے جس میں چیف ایگزیکٹیو پیسکو ،سیکرٹری پاؤر اینڈ انرجی پیڈو،چیئرمین واپڈالاہور،ریذیڈنٹ انجینئر پیڈو ،سی ای او پیڈو کے پی کے اور ایس ڈی او پیسکو چترال کو فریق مقدمہ بنایا گیا ہے ۔اور موقف اختیارکیا ہے کہ چترال میں گولین گول بجلی گھر میں وافر مقدار میں بجلی موجود ہونے کے باوجود چترال خصوصاً اپر چترال میں لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جوکہ غیر قانونی اور بجلی صارفین کے ساتھ زیادتی ہے۔عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد فریقین کو نوٹس جاری کیا ہے۔صارف عدالت کے جج جسٹس عاقل عاجز25جون کو مقدمے کی سماعت کریگا۔درین اثناء مقدمہ دائر ہونے اور مدعاعالیہم کو نوٹس جاری ہونے کے بعد اپر چترال میں لوڈشیڈنگ میں بہتری کی خبر سوشل میڈیا میں وایریل ہوئی ہے۔اور اس اقدام کو خوش آئیند قراردیا گیا ہے۔


شیئر کریں: