Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

APMLیوتھ ونگ کا مشورہ کئے بیغیر ٹکٹ کی تقسیم کو قبول کرنے سے انکار

شیئر کریں:

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) آل پاکستان مسلم لیگ یوتھ ونگ چترال کے عہدیداروں کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت ممبر تحصیل کونسل مستوج محسن حیات شاداب چترال مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں تقدیرہ اجمل، شہزادہ گل ، ناصر علی شاہ ، شیر محمد خان ، سرفراز اور احمد برغوزی کے علاوہ یوتھ ونگ کے جوانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ اجلاس میں اس بات پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا گیا کہ چترال کے زمہ داروں اور عہدیداروں سے مشورہ کئے بے غیر ٹکٹ کی تقسیم غیر منصفانہ اور تعلقات کی بنیادپر ایشو کرنے کی صورت میں پارٹی سے علیحدگی اختیار کی جائیگی ۔ اجلاس سے امیر الحسنات المعروف شہزادہ گل ، تحصیل ممبر مستوج محسن حیات شاداب و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چترال کے کارکنان سے مشورہ کرکے این اے ون چترال اور پی کے ون چترال سے ٹکٹ ایشو کیا جائے۔ بصورت دیگر اوپر سے مسلط کئے ہوئے امیدواروں سے کوئی تعاون نہیں کیا جائیگا۔ انھوں نے کہا کہ آل پاکستان مسلم لیگ کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر امجد چترال آکر پارٹی کارکنان سے مشورہ کے بعد جس کو بھی ٹکٹ ایشو کریگا ہماراکوئی اعتراض نہیں ہوگا ۔ بصورت دیگرپارٹی سے مکمل طور پر علیحدگی اخیتار کی جائیگی ۔ انھوں‌نے جنرل پرویز مشرف سے نوٹس لینے کا بھی مطالبہ کیا . اجلاس میں موجود ویمن ونگ پاکستان کے جنرل سیکریٹری تقدیرہ اجمل نے بھی یوتھ کے مطالبے کو جائز قرار دیتے ہوئے اپنی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کی ۔
apml youth wing ijlas chitral 3

apml youth wing ijlas chitral 1


شیئر کریں: