Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

بلین ٹری پراجیکٹ ختم، تنخواہیں بند، ملازمین سراپا احتجاج

Posted on
شیئر کریں:

بونی(چترال ٹائمز رپورٹ)وائلڈ لائف ڈپارٹمنٹ نے بلین ٹری پراجیکٹ کو بند کردیا ہے۔ اور اپر چترال کے ملازمین کو نوٹس دئیے بغیر فارع کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پختونخوا حکومت نے 2015 میں بلین ٹری پروجیکٹ کا آغاز کیا تھا، جس کے ہزاروں لوگوں کو بھرتی کیا گیا، جونہی 31 مئی 2018 کو حکومتیں ختم ہوئیں تو محکمہ فارسٹ اور وائلڈ لائف نے اس پروجیکٹ کو نوٹس دئیے بغیر ختم کردیا، گزشتہ سال ستمبر سے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائگی روک دی گئی ہے۔ لوئر چترال کے ملازمین کو معاوضہ ادا کیا گیا لیکن اپر چترال کے 200 ملازمین کو یہ معلوم نہیں کہ انہیں 9 ماہ کی تنخواہ سے کیوں کر محروم کردیا گیا ہے۔ اپر چترال کے ملازمین نے ہڑتال کی دھمکی دی ہے اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ کو خبردار کیا ہے کہ امن و آمان کا مسئلہ بن جائے تو اسکی ذمہ داری انتظامیہ پر ہوگی۔ انہوں نے ملازمین کی تنخواہ جلد از جلد جاری کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ملازمین کے اہل خانہ کو فاقوں پر مجبور نہ کیاجائے۔
بلین ٹری پروجیکٹ کے ملازمین تادم مرگ بھوک ہڑتال کی دھمکی دیتے ہوئے بونی چوک مین‌مظاہرہ کررہے ہیں، انہوں نے اپنی 9 ماہ کی بقیہ تنخواہوں کی ادائگی کا مطالبہ کررہے ہیں،
انہوں نے کہا کہ ان کو بغیر نوٹس فارع کیا گیا ہے اور نو ماہ سے تنخواہیں نہیں دی جارہی ہیں جن کی وجہ سے ان کے گھروں میں فاقے کی نوبت آئی ہے۔ انہوں نے جلد از جلد مطالبات کی منظوری کا مطالبہ کیا اور بصورت دیگر اپنے اہل خانہ کے ہمراہ تادم مرگ بھوک ہڑتال کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت تمام تر زمہ داری متعلقہ محکمہ پر ہوگی.
چترال ٹایمز سے بات کرتے ہوئے مظاہرین کے نمایندے محمد نبی نے کیا کہ محکمہ نے نا بیج کے پیسے مہیا کیے، نہ تنخواہیں ادا کررہے ہیں اور ہمیں بغیر نوٹس فارع کردیا گیا ہےانہوں نے کہا کہ حکومت ہمارے بچوں پر رحم کرے اور ہمیں انتہائی اقدام اٹھانے پر مجبور نہ کیا جائے.
btap booni protest 1


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
11125