Chitral Times

Apr 16, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

تورکہو ، واشچ میں‌گاڑی حادثے میں‌دو افراد جان بحق چار زخمی

شیئر کریں:

تورکھو(شراف الدین) اپر چترال کے گاؤں واشچ میں عید کی خوشیوں سے بھری دوگھرانے اس وقت ماتم کدے میں تبدیل ہوگئے جب گاؤں کے جیپ ایبل پل گرنے سے گاڑی میں سوار دو افراد لقمہ اجل بن گئے جوکہ ایک قریبی گاؤں ز نگ لشٹ میں رشتہ داروں کے ہاں عید ملنے کے بعدواپس آرہے تھے۔ چترال پولیس کے مطابق جیپ نمبر 5206پل خستہ حالت میں ہونے کی وجہ سے پل کی متعدد تختیاں جیپ کا وزن برداشت نہ کرسکنے کی وجہ سے ٹوٹ گئے جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار پانچ افراد دریا میں گرگئے جن میں سے گاڑی کے ڈرائیورھیڈ ماسٹر گورنمنٹ مڈل سکول واشچ سعید الرحمن اوران کا پوتا واجد الرحمن دریامیں ڈوب کر جان بحق ہوگئے جبکہ باقی تین افراد وجیہ الرحمن، یورمس مراد اور ضیاء الرحمن کو بچالئے گئے ۔ مرنے والوں کی لاشیں دریا سے برامد کرلئے گئے اور گاؤں میں ایک ہی وقت دو جنازے اٹھنے سے کہرام مچ گیا اور رقت امیز مناظر دیکھنے میں آئے۔ پل ٹوٹنے کا ایک ہفتے کے اندر یہ دوسرا واقعہ تھا جبکہ عید سے ایک دن پہلے چترال شہر کے نواحی گاؤں سین میں بھی ایک منی ٹرک دریا میں گرنے سے ڈرائیور جان بحق ہوگئے تھے۔ چترال کے عوامی حلقوں نے کہا ہے کہ نیا پاکستان کے دعوے کرنے والے پانچ سال میں جیپ ابیل پلوں کو ایسے حالت میں چھوڑ گئے کہ یہ سہولت کا ذریعہ بننے کی بجائے موت کا کنواں بن گئے ہیں۔ درین اثناء ضلع ناظم مغفرت شاہ نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے اظہار ہمدردی اور مرحومیں کی مغفرت کے لئے دعا کی ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
11071