Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

عید ، ڈپٹی کمشنر،کمانڈنٹ اور ڈی پی او کا ڈسٹرکٹ جیل اور ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ ، تخائف تقسیم

Posted on
شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) چترال میں عید الفطر مذہبی جوش وجذبے سے منایاجارہا ہے ، نماز عید ضلعے کے طول وعرض میں ڈھائی سو سے ذیادہ مساجد اور کھلے مقامات پراد ا کی گئی جبکہ عیدکاسب سے بڑا اجتماع شاہی مسجد چترال میں ہوا۔ عید کے اجتماعات میں امت مسلمہ کی اتحادویگانگت اور مملکت خداداد پاکستان میں امن واستحکام کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں ۔ حساس مقامات پر سیکورٹی کے خاص انتظامات کئے گئے تھے ۔ ڈپٹی کمشنر چترال ارشادسودھر نے شاہی مسجد میں نماز عید ادا کرر نے کے بعد موقع پر لوگوں میں گھل مل گئے اورلوگوں کو عید کی مبارک باد دیتے رہے جبکہ بعد ازاں انہوں نے ڈی پی او چترال منصور امان اور کمانڈنٹ چترال سکاوٹس کرنل معین الدین کے ساتھ ڈسٹرکٹ جیل اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ز ہسپتال کا دورہ کیا اور قیدیوں اور مریضوں میں تخائف تقسیم کی اور ان کی خیریت دریافت کی اور بعد میں اپنے دفتر میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے عید ملے ۔ اس موقع پر انہوں نے دنین میں واقع یتیم خانے میں داخل بچوں کو ڈی سی ہاؤس کے اندر دعوت دی جہاں وہ کئی گھنٹوں تک کھیل کود میں گزار ے جس کے احتتام پرڈپٹی کمشنر نے اپنے بچوں کو ساتھ لے کر ان کے ساتھ لنچ کیا اور ان میں عید کی تخائف تقسیم کی۔
DC Eid day 45

DC Eid day 4
DC Eid day 4

DC Eid day 3

DC Eid day 2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
11048