Chitral Times

Apr 25, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پبلک سروس کمیشن نے اے ایس آئی کے مقابلے کی امتحان کیلئے شیڈول کا اعلان کردیا

Posted on
شیئر کریں:

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ )خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن نے اے ایس آئی (ٹریفک وارڈن) کے لئے مقابلے کے امتحان کے لئے شیڈول کا اعلان کردیا ہے جو کہ 3 سے 6 جولائی 2018 تک خیبر ٖپختونحوا پبلک سروس کمیشن کے ہالً اےً اورً بیً اور ذوالفقار علی بھٹو پوسٹ گریجویٹ پیرامیڈیکل کالج دوران پور نزد نادرن بائی پاس پشاور میں ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق اردو مضمون اور کمپری ہینشن کا پرچہ 3 جولائی 2018 کو انگریزی مضمون اور کمپری ہینشن کا پرچہ 4 جولائی 2018 کو صبح جنرل نالج اور حالات حاضرہ کا پرچہ 5 جولائی 2018 کو اور کمپیوٹر کی بنیادی صلاحیت جیساکہ ایم ایس ورڈ، ایم ایس پاور پوائنٹ ، ایم ایس ایکسل، انٹرنیٹ سرفنگ اور ای میل کا پرچہ 6 جولائی 2018 کو ہوگا۔ جبکہ تمام پرچے9.30 سے 10.30 بجے تک منعقد کئے جائیں گے۔
امتحانی مراکز اور رول نمبرز کی تفصیلات خیبر پختونحوا پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ www.kppsc.gov.pk پر اپ لوڈکی جائیں گی۔ تمام امیدواران امتحان / ٹیسٹ کے انعقاد سے پہلے اپنے رول نمبرز اپنے متعلقہ امتحانی مراکز کیساتھ مذکورہ ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہے۔کسی بھی امیدوار کو انفرادی طورپر داخلہ لیٹر / رول نمبر سلپ نہیں بھیجی جائے گی اور اگر کوئی امیدوار ویب سائٹ ، ایس ایم ایس اور ای میل کے ذریعے اپنی امتحان /ٹیسٹ کے متعلق معلومات حاصل نہ کرسکے تو امتحان/ٹیسٹ کے انعقاد سے پہلے ٹیلی فون نمبر ز 091-9212976-9214131-9212897-9213750-9213563 (Ext: No.1082).
پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ امتحانی ہال میں موبائل یا دوسرے الیکٹرانک آلات لے جانا اور استعمال کرنا سخت ممنوع ہے اگر کسی امیدوار کے ساتھ موبائل وغیر ہ پکڑا گیا تو ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائیگی۔ امتحانی مرکز کی تبدیلی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اس امر کا اعلان ڈائریکٹر امتحانات خیبر ٖپختونخوا پبلک سروس کمشن کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں کیا گیا۔


شیئر کریں:
Posted in UncategorizedTagged
11010