Chitral Times

Apr 16, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کالاش کے متاثرین میں برقت امدادی اشیاء پہنچا دیاگیا۔۔ساجد نواز

Posted on
شیئر کریں:

چترال(چترال ٹائمز رپورٹ )ڈپٹی کمشنر چترال ارشادسودھرکی خصوصی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنر چترال ساجدنوازنے گذشتہ روزکالاش ویلی بمبوریت کے بالائی دیہات میں موسلادھاربارش سے کندیساراورکراکال گاؤں میں سیلاب سے متاثر خاندانوں کوخیمے،کمبل ،رضائی ،تولائی ،ترپال وغیرہ ،فوڈپیکچ جس میں گھی،آٹا،دالیں،چاول،چینی اوردیگرضرورت اشیاء پہنچائیں۔سیلاب میں چارگھروں ،ایک آرامشین،گرین گودام،اورمکئی کے فصلوں کونقصان پہنچاتھا جبکہ ایک گھرمکمل طورپربہہ گیاتھا۔اسسٹنٹ کمشنر چترال ساجدنوازمتاثرین سے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرتے ہوئے کہاکہ ضلعی انتظامیہ عوام کی دکھ درد میں برابرکاشریک ہے۔ جہاں بھی قداتی افات آنے کی اطلاع ملتے ہیں ضلعی انتظامیہ ابتدائی ریلیف پہنچانے کی کوشش کرتی ہے۔اے سی چترال نے متعلقہ اسٹاف کوسختی سے ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ نقصانات کامکمل تہمینہ لگاکر کارروائی مکمل کریں تاکہ بروقت حکام بالاتک پہنچایا جاسکیں۔
kalash flood2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
10997