Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چار ایڈیشنل گورنمنٹ پلیڈر کی تقرریوں‌کے احکامات جاری، چترال سے شفیق احمد خان شامل

Posted on
شیئر کریں:

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ )خیبر پختونحوا پبلک سروس کمیشن کی سفارشات پر مجاز حکام نے فوری طورپر چار امیدواروں کی بحیثیت اسسٹنٹس ڈسٹرکٹ اٹارنی/ ایڈیشنل گورنمنٹ پلیڈر (PBS-17) کی محکمہ قانون وپارلیمانی امور اور انسانی حقوق میں تقرریوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مذکورہ عہدوں پر تقریاں پانے والوں میں محمد ندیم اصغر ولد سردار محمد اصغر کی ضلع ایبٹ آباد زون 5 ۔ فیاض احمد ولد ممتاز احمد کی ضلع کرک زون4- ،شفیق احمد خان ولد حاجی ابراہیم خان ضلع چترال زون ۔3 اور وقار احمد ولد فضل واحد کی مردان زون ۔2 کے لئے تقرریاں کر دی گئی ہیں۔ اس امر کا اعلان محکمہ قانون ، پالیمانی اموراور انسانی حقوق حکومت خیبر پختونحوا کے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔

دریں‌اثنا مجاز حکام نے سیکرٹری محکمہ توانائی و برقیات محمد سلیم خان (پی اے ایس۔ بی ایس ۔21 ) کو تاحکم ثانی سیکرٹری محکمہ آبپاشی کے عہدے کا اضافی چارج بھی تفویض کردیا ہے جو کہ سیکرٹری محکمہ آبپاشی کی ریٹائرمنٹ کی وجہ سے خالی ہوگیا تھا۔ اس امر کا اعلان اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونحوا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کیا گیا۔


شیئر کریں: