Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

خواتین کی مخصوص نشستوں پر نامزدگیوں کا اعلان ،چترال سے خدیجہ بی بی اور بی بی جان شامل

شیئر کریں:

رال ( نمائندہ چترال ٹائمز )الیکشن 2018ء کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے ساتھ مختلف پاٹیوں کی طرف سے خواتین اور اقلیتوں کے مخصوص نشستوں کےلئے خواتین کے ناموں کا بھی اعلان کیا گیا ہے ۔ جس کے مطابق چترال کے چند خواتین کے ساتھ ایک نشست پر اقلیت کے امیدوار کا بھی صوبائی اسمبلی کی مخصوص نشست کیلئے اندراج ہوا ہے ۔ تفصیلا ت کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی نے چترال کے معروف خاتون رہنما خدیجہ بی بی کو اپنی فہرست میں چوتھے نمبر پر رکھا ہے ۔ اسی طرح مسلم لیگ نون نے سیاست کے بے تاج کھلاڑی بی بی جان کو گیارویں نمبر پر اندراج کیا ہے ۔ پی ٹی آئی نے سومی فلک ناز کو نویں نمبر پر اندراج کیا ہے ۔ اور ساتھ چترال سے اقلیت کی نشست کیلئے وزیر زادہ کالاش کو دوسرے نمبر پرنامزد کیا ہے ۔ جبکہ باقی پارٹیوں کی طرف سے کسی خاتون یا اقلیت کی مخصوص نشستوں کیلئے امیدواروں کی نامزدگی نہیں ہوئی ہے ۔اور ساتھ قومی اسمبلی کیلئے بھی چترال سے کسی خاتون کا نام شامل نہیں ہے.
دریں اثنا بی بی جان نے گیارویں نمبر پرنام اندراج کرنے پر زبردست احتجاج کرتے ہوئے سیاست سے مکمل کنارہ کشی کی دھمکی دی ہے ۔
bibi janwomen special seats for PK 2018 2
women special seats for PK 2018 43 1

women special seats for PK 2018 4 1

women special seats for PK 2018 3

women special seats for PK 2018 1


شیئر کریں: