Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

کاغذات نامزدگی داخل کرنے کے اخری دن کی جھلکیاں …..مرتب : ظہیر الدین

Posted on
شیئر کریں:

* قومی اسمبلی کیلئے 18اور صوبائی اسمبلی کیلئے 27امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائیے۔
* تمام سیاسی جماعتوں کے امیدواروں نے اخری دن کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے۔
* سکریٹریٹ روڈ پر سارادن گہما گہی رہی ۔ اور صبح دس بجے سے سہ پہر چار بجے تک وفقے وفقے سے مختلف سیاسی جماعتوں کے امیدوار پارٹی کارکنوں کی جلوس میں آتے رہے ۔
* تمام جلوس ڈاک خانہ چوک سے سیکریٹریٹ روڈ میں داخل ہوئے ۔
*آل پاکستان مسلم لیگ کی طرف سے قومی اسمبلی کیلئے پرویز مشرف پرنسپل امیدوار جبکہ تقدیرہ اجمل ، ڈاکٹر امجد ، سلطان وزیر خان اور عبد القیوم کاورنگ امیدوار کے طور پر کاغذات جمع کرائیے۔
* اے پی ایم ایل کی تقدیرہ اجمل واحد خاتون امیدوار کے طور پر سامنے آئی ۔ جس نے صوبائی اسمبلی کیلئے بھی کاغذات داخل کی ۔
* ایم ایم اے کے پرنسپل امیدوار مولانا عبد الاکبر چترالی اور مولانا ہدایت الرحمن دونوں ریٹرننگ آفیسروں کے کمرہ عدالت میں فوٹو سیشن کرنے کے بعد نامکمل کاغذات نامزدگی لیکر واپس گئے ۔ اور بعد میں مکمل کراکے داخل کرادئیے۔
* ایم ایم اے کے پرنسپل امیدواروں کی جلوس میں جماعت اسلامی اور جے یو آئی کے ضلعی امراء مولانا جمشید اور قاری عبد الرحمن قریشی موجود تھے۔ جبکہ دونوں جماعتوں کے معروف قائدین نظر نہیں آئے ۔ جن میں مغفرت شاہ ، مولانا عبد الشکور ، مولانا عبد الرحمن ، مولانا شیر عزیز ، شیخ الحدیث مولانا حسین احمد ، فضل ربی جان ، مولانا محمد یوسف ، مولانا اسرار الدین الہلال، مولانا محمد الیاس، خان حیات اللہ خان اور دوسرے شامل ہیں ۔
* ایم ایم اے کے پرنسپل امیدواروں نے دونوں نشستوں کیلئے کاغذات جمع کرادئیے۔ جبکہ جماعت اسلامی کیطر ف سے وجہہ الدین اور جے یو آئی کی طرف سے صوبیدار میجر ریٹائرڈ عبد الصمد دونوں نشستوں کیلئے کاورنگ امیدوار بن گئے۔
*سب سے کم عمر امیدوار جماعت اسلامی کی طر ف سے وجیہ الدین رہا ۔ جو امیر ضلع مولانا جمشید کے ساتھ الگ جلوس میں ضلعی کچہری میں آگئے۔
*پی ایم ایل این کی قومی اسمبلی کے امیدوار شہزادہ افتخار الدین پارٹی کارکنوں کے جلومیں کچہری کے احاطے میں داخل ہوئے تو وہ انتہائی مطمعین نظر آرہے تھے۔ اور موقع پر موجود مختلف پارٹیوں کے کارکن ان سے ملتے رہے ۔
*پی ٹی آئی کی قومی اسمبلی کے امیدوار عبد الطیف اور صوبائی اسمبلی کے امیدوار اسرار الدین کے ساتھ پارٹی کے کئی ایک قابل ذکر رہنماؤں کی عدم موجودگی پر مختلف لوگ سوال اُٹھاتے رہے ۔ جن میں الحاج رحمت غازی، حاجی سلطان، شہزادہ سکندر ،افتاب ایم طاہر، امین الحسنات، ارشاد مکرر اور دوسرے موجود نہیں تھے۔
* پی ٹی آئی تحصیل دروش کے معروف رہنما رضیت بااللہ نے آزاد امیدوار کے طور پر کاغذات نامزدگی داخل کئے ۔ جس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ بی بی فوزیہ کے ساتھ ناروا سلوک کے رد عمل کے طو رپر آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن لڑرہے ہیں۔

*پی ایم ایل این کے صوبائی اسمبلی کے امیدوار عبد الولی خان ایڈوکیٹ نے ریٹرننگ افیسر (سینئر سول جج) کے دفتر میں کاغذات نامزدگی مکمل کراکے جمع کرادیا۔

*اے پی ایم ایل کے کاورنگ امیدوار سلطان وزیر خان پَر لگی ہوئی سفید چترالی ٹوپی پہن کر سب کی توجہ کا مرکز بنا رہا ۔ کچہری کے احاطے میں موجود مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکن اور رہنما تقدہرہ اجمل کے بارے میں ایک دوسرے سے استفسار کرتے رہے ۔

* نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ کاور امیدوار کے طور پر ہیٹرک مکمل کرلی جوکہ 2008اور 2013کے الیکشن میں جماعت اسلامی کاورنگ امیدوار تھا ۔ جبکہ اس دفعہ صوبائی اسمبلی کیلئے پی ایم ایل این کا کاورنگ امیدوار بن گئے ۔

*قومی اسمبلی کیلئے سب سے اخر میں کاغذات نامزدگی جمع کرنے والا شاہ ابو المنصور اور صوبائی اسمبلی میں نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ تھے۔
* مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنوں یا ایک ہی جماعت کے مختلف دھڑوں کے کارکنان کے درمیان کوئی چپقلش یا ناخوشگوار واقعہ رونما نہیں ہوا ۔ بلکہ کچہری کے احاطے میں انتہائی خوشگوار ماحول چھایا رہا ۔ اور مختلف جماعتوں کے کارکن ایک دوسرے کے ساتھ شیر وشکر ہوگئے ۔
*نوجوان شاعر اور ادیب سعادت حسین مخفی آزاد امیدوار کے طور پر صوبائی اسمبلی کیلئے کاغذات جمع کرادئیے۔

*موٹر سائیکل پر دانتوں کی ادویات فروخت کرنے والے معروف عوامی شخصیت محمد یحییٰ المعروف شیر دل نے قومی اسمبلی کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرائیے۔

* پرویز مشرف کی طرف سے کاغذات نامزدگی سید ناصر علی شاہ نے لیگل ایڈوائزر وقاص احمدایڈوکیٹ کی موجودگی میں جمع کرائیے۔ جبکہ برغوزی کے باشندہ احمد خان نے اپنے بیٹے کے ساتھ مشرف کا تجویز کنندہ اور تائید کنند ہ بن گئے ۔جوکہ مشرف سے انتہائی والہانہ محبت رکھنے کیلئے معروف ہے ۔
*ڈسٹرکٹ ناظم مغفرت شاہ اور ڈسٹرکٹ ناظم مولانا عبد الشکور کچہری کے قریب اپنے دفتروں میں سارا دن موجود رہے لیکن کچہری کے احاطے میں ان کا نہ آنا عوام کیلئے موضوع بحث بنا رہا ۔

* وادی لوٹکوہ سے تعلق رکھنے والے شاہی خاندان کے شہزادہ تیمور خسرو نے آزاد امیدوار کے طور پر قومی اور صوبائی اسمبلی کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے۔ جس نے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ کیلئے انٹرویو دیدیا تھا۔ اسی طرح پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے شہزادہ امان الرحمن نے بھی آزاد امیدوار کے طور پر صوبائی اسمبلی کیلئے میدان میں کود پڑے ۔

*گزشتہ دوا دوار میں مسلسل ایم پی اے منتخب ہونے والے سلیم خان نے پارٹی کارکنوں کی ایک بڑی جلوس کے ساتھ اور دو دفعہ ایم پی اے منتخب ہونے والے الحاج غلام محمد کی معیت میں کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے۔

* عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار الحاج عید الحسین اور ڈاکٹر سردار احمد خان پہلے دن ہی کاغذات جمع کراچکے تھے۔

*گرم چشمہ سے تعلق رکھنے والے ریٹائرڈ صوبیدار امیر اللہ نے بھی گزشتہ دن بطور آزاد امیدوار صوبائی اسمبلی کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کراچکے ہیں ۔ جبکہ ریشن سے تعلق رکھنے والے امیر اللہ پیپلز پارٹی کے کاورنگ امیدوار کے طور پر صوبائی اسمبلی کیلئے امیدوار بن گئے ۔

chitral nomination papers gen musharraf and pmln mma independence 3

chitral nomination papers gen musharraf and pmln mma independence 13

chitral nomination papers gen musharraf and pmln mma independence 9 chitral nomination papers gen musharraf and pmln mma independence 8

chitral nomination papers gen musharraf and pmln mma independence 1

chitral nomination papers gen musharraf and pmln mma independence 6
ppp chitral nomination papers 6

ppp chitral nomination papers 5

ppp chitral nomination papers 2

chitral nomination papers gen musharraf and pmln mma independence 17

chitral nomination papers gen musharraf and pmln mma independence 16

chitral nomination papers gen musharraf and pmln mma independence 15


شیئر کریں: