Chitral Times

Jun 21, 2018

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

  • ملاکنڈ یونیورسٹی نے بی اے/ بی ایس سی کے سالانہ امتحانات 26 جون سے شروع ہونگے۔کنٹرولر

    June 11, 2018 at 11:37 pm

    چکدرہ ( چترال ٹائمز رپورٹ) ملاکنڈ یونیورسٹی نے بی اے/ بی ایس سی کے سالانہ امتحانات 26 جون2018 سے منعقد کرنے کا اعلان کیاہے ۔ تمام پرائیویٹ اور لیٹ کالج امیدواروں کے رول نمبر زسلپس ان کے مستقل پتوں پر یکم جون سے جاری کئے گئے ہیں جبکہ ریگولرامیدواروں کے رول نمبر ز سلپس ا ن کے متعلقہ کالج کے نمائندوں کو6 جون 2018 حوالے کئے گئے۔تمام پرائیویٹ اور لیٹ کالج امیدواروں کو ان کے قریبی ڈاکخانوں سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ریگولر طلباء اپنے متعلقہ کالج سے رول نمبرسلپس حاصل کرسکتے ہیں۔ تمام رول نمبرزیونیورسٹی کی ویب سا ئٹwww.uom.edu.pk پربھی اپ لوڈ کردیئے گئے ہیں جوکہ امیدوار اپنے نام / والد یا اپنے رجسٹریشن نمبر پر تلاش کرسکتے ہیں۔ اگرکوئی امیدوار 21 جون تک پوسٹ آفس کے ذریعے رول نمبر سلپ حاصل نہ کرسکے تو وہ 21 جون کے بعد دفتری اوقات کے دوران یونیورسٹی سے رابطہ کرسکتے ہیں ۔مزید برآں پرائیویٹ امیدوار ان یونیورسٹی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کردہ رول نمبر سلپ استعمال کرسکتے ہیں۔ امتحانات کے دوران اپنا قومی شناختی کارڈ رکھنا ہرصورت لازمی ہے۔

  • error: Content is protected !!