Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

صدقہ فطرعیدکی نماز سے پہلے ادا کریں ، مولانا خلیق الزمان

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) خطیب شاہی مسجد چترال مولانا خلیق الزمان نے کہا ہے کہ صدقہ فطر عید الفطر سے پہلے ہر صورت ادا ہونی چاہیے ۔تاکہ غرباء بھی عید کی خوشیوں میں شامل ہوسکیں ۔ جمعے کی خطاب میں انھوں نے کہا کہ صدقہ فطر گھر کے ہر فرد کے حساب سے دینا ہوگا چاہیے بچہ رمضان کے اخری رات کو بھی پیدا ہوا ہو اس کیلئے بھی صدقہ دینا لازمی ہے ۔ انھوں نے بتایا کہ چترال کیلئے گندم کے حساب سے فی کس 60روپے، جو(سری) 123روپے، کشمش 700روپے ، پنیر 2100روپے اورکھجور 560روپے ہے ۔ انھوں نے زور دیکر کہا کہ ہر کوئی گندم کے حساب سے دینے کی کوشش نہ کریں بلکہ اپنی استداعت کے مطابق جو، کشمش،پنیر یا کھجور کے حساب سے بھی فطرانہ دیکر غریبوں کو بھی عید کی خوشیوں میں شامل کریں۔
sadqa e fiter for chitral 2018


شیئر کریں: