Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

کالاش ویلی میں‌موسلادھار بارش اور سیلاب، گھروں، گودام اور کھڑی فصلوں‌کو شدید نقصان پہنچا

شیئر کریں:

چترال( محکم الدین) ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب 12بجے کالاش ویلی بمبوریت کے بالائی دیہات میں موسلادھار بارش ہوئی ۔ جس کے نتیجے میں کندیسار اور کراکال گاوں میں سیلاب آئے ۔ اور چار گھروں ایک آرا مشین ، گری۔ گودام اور مکئی کی فصلوں کو نقصان پہنچا۔ جبکہ بشیر احمد کا گھر مکمل طور پر بہہ گیا ہے ۔ دیگر متاثرین میں نورالامین،شیر خان ،مستانہ خان،اور کراکال گاوں کے دلایک کالاش شامل ہیں ۔ سیلاب سے کندیسار اور کراکال میں سڑک کو بھی جزوی نقصان پہنچا ہے ۔مقامی نوجوان سماجی کارکن اشفاق احمد ساگر کے مطابق بشیر احمد کا گھر بری طرح متاثر ہوا ہے ۔ گھر اور سامان بہہ گئے ہیں ۔ اور دور دور تک سیلابی کیچڑ اور ملبے میں بکھرے پڑے ہیں۔ تاہم اہل خانہ اپنی جان بچانے میں کامیاب ہو گئے ۔ ان کے مطابق رات 12 بجے اچانک گرج چمک کے ساتھ مسلادھار بارش ہوئی۔ اور دیکھتے ہی دیکھتے سیلاب گاوں میں داخل ہوا ۔ اور مکانات ، ارا مشین ، گرین گودام ،فصلیں جو بھی سامنے آیا ۔بہاکر لے گیا۔ تاہم لوگ اپنی جانیں بچانے میں کامیاب ہو گئے ۔ مقامی لوگوں نے حکومت سے امداد کی اپیل کی ۔اور مکان سے محروم شدہ متاثرین ۔خیمے اور خوراک فوری طور پر مہیا کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔
kalash valley flood chitral 10

kalash valley flood chitral 11

kalash valley flood chitral 12

kalash valley flood chitral 8
kalash valley flood chitral 6

kalash valley flood chitral 7

kalash valley flood chitral 9
kalash valley flood chitral 2

kalash valley flood chitral 3

kalash valley flood chitral 4

kalash valley flood chitral 5
kalash valley flood chitral 15

kalash valley flood chitral 14

kalash valley flood chitral 1
kalash valley flood chitral 122


شیئر کریں: