Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ٹھینگ شین ،افسوسناک واقعہ، پہاڑی تودہ گرنے سےدو افراد جان بحق تین زخمی ہیں

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال ٹاون کے نواحی گاوں ٹھینگ شین میں‌جمعہ اور ہفتہ کے درمیانی شب رہائشی مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے دو افراد جان بحق جبکہ تین زخمی ہیں‌. تفصیلات کے مطابق ٹھینگ شین گاوں میں رات تقریبا ساڑھے گیارہ بجے مسمی نوراعظم ولد نورولی خان کے کچے مکانات کی چھت گرگیا ہے جس کے نتیجے میں‌گھر میں‌موجود پانچ افراد بھی ملبے تلے دب گئے ہیں‌. اور موقع پر دو افراد نوراعظم کی والدہ ، عزرہ دخترنوراعظم عمر تقریبا سولہ سال موقع پر جان بحق ہوگئے ہیں‌جبکہ کرن دخترنوراعظم، عبد اللہ ولد نوراعظم عمر تقریبا تین سال اور نوراعظم خود زخمی ہیں‌جنھیں‌ملبے سے نکال کر فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال میں داخل کردیا گیا ہے.(ابتدائی رپورٹ)


شیئر کریں: