Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

سیاسی وابستگی کا الزام، پی ایم ایس آفیسر ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر معطل

شیئر کریں:

پشاور( چترال ٹائمز رپورٹ ) چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لکی مروت جہانگیر اعظم وزیر ( پی ایم ایس۔18) کو فوری طور پر معطل کر دیا ہے ۔مذکورہ افسر ضلع بنوں میں ترقیاتی کاموں میں رکاوٹ ڈالنے میں ملوث پایا گیا اور اس نے ضلع کے سیاسی معاملات سے دور رہنے سے انکار کر دیا تھا۔6جون2018کو وہ بغیر کسی اطلاع کے ڈیوٹی سے غیر حاضر رہے جبکہ انہیں بنوں میں اپنی نجی رہائش گاہ میں سیاسی وابستگی کے حامل جرگہ میں شرکت کرتے ہوئے پایا گیا جو سول آفیسر کے قواعد و ضوابط کے خلاف ہے اور جب ڈپٹی کمشنر لکی مروت نے ان سے رابطہ کر کے انہیں ڈی سی آفس حاضر ہونے کا کہا تو انہوں نے ابتدائی طور پر دفتر آنے سے انکار کیا، لیکن بعد میں جب وہ دفتر آئے تو اس وقت ان کا رویہ عدم احترام اور دفتری اخلاقیات کے بالکل بر عکس تھا۔مذکورہ افسر نے عدم دفتری نظم وضبط ، غیر فرمانبرداری اور سیاسی غیر جانبداری کی کمی کا اظہار کیا ( حالانکہ عام انتخابات 2018کے شیڈول کا پہلے ہی اعلان کر دیا گیا ہے)۔
jahangir azam wazir suspended from service


شیئر کریں: