Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

صوبائی حکومت کی طرف سے موٹر لائسننسگ اتھارٹیز کا تعین دوبارہ کیا گیا

شیئر کریں:

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ ) صوبائی موٹروہیکل آرڈیننس 1965 ۔کی شق 119 ۔ کی ذیلی شق (2) کے تحت اختیارات بروئے کار لاتے ہوئے ،حکومت خیبرپختونخوا نے موٹر وہیکل رولز 1969 ۔میں چند ترامیم تیار کی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق رول 5 ۔میں ہونے والی ترمیم کے تحت مختلف گاڑیوں کے لائسنس کے اجراء کے لئے لائسنسنگ اتھارٹیز کاتعین کیاگیاہے۔ تفصیلات کے مطابق تجارتی مقاصد کے لئے بھاری ٹرانسپورٹ گاڑیوں ۔لائٹ ٹرانسپورت گاڑیوں اور پبلک سروس وہیکلز اور تمام موٹروہیکلز کے لئے لائسنسنگ اتھارٹی ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ یاان کی طرف سے نامزد کوئی بااختیار افسر ہوگا جبکہ موٹرکار / جیپ ،موٹر سائیکل اور مستند گاڑیوں کے لئے لائسنسنگ اتھارٹی ،متعلقہ اضلاع کے ضلعی پولیس افسران ہوں گے جبکہ ضلع پشاور کی صورت میں سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اس سلسلے میں لائسنسنگ اتھارٹی ہوں گے۔دونوں محکمے اپنی متعلقہ حدود کے اندر انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس بھی جاری کریں گے۔ لرنر ڈرائیونگ لائسنس 45 ۔دن کے لئے جاری کیاجائیگا۔ جس میں حکومت کی جانب سے وقتاً فوقتاًمقرر کی جانے والے فیس کے ساتھ مزید 45 ۔دن کی تجدید کی جائے گی۔ اس امر کا اعلان ٹرانسپورٹ اینڈماس ٹرانزٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبرپختونخوا کی جانب سے کیاگیا۔


شیئر کریں: