Chitral Times

Nov 16, 2018

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

  • حکومت خیبرپختونخوا نے قبائلی علاقہ جات میں پولیٹیکل ایجنٹس عہدے ختم کردیئے

    June 8, 2018 at 8:44 pm

    پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) حکومت خیبرپختونخوا نے قبائلی علاقہ جات میں پولیٹیکل ایجنٹس عہدے ختم کردیئے ہیں جبکہ پولیٹیکل ایجنٹس کا عہدہ تبدیل کرکے ڈپٹی کمشنر، ایڈیشنل پولیٹیکل ایجنٹس کے عہدے کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جبکہ اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ کو اسسٹنٹ کمشنر میں تبدیل کردیاگیاہے۔ اس امر کااعلان محکمہ داخلہ وقبائلی امور حکومت خیبرپختونخوا کی جانب سے کیاگیا۔

    وزیر اعظم پاکستان کے فیصلے اور 31 ویں آئینی ترمیم کے پیش نظر قبائلی علاقہ جات کو قومی دھارے میں شامل کرنے اور قبائلی عوام کو حقوق اور سہولیات کی فراہمی کیلئے چند اہم اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پولیٹیکل انتظامیہ کی طر ف سے ہرقسم کی راہداری ،لیوی ،امپورٹ ٹیکس، ایکسپورٹ ٹیکس اکھٹاکرنے کو فوری طورپرروک دیاگیاہے ۔اس کے ساتھ ساتھ مقامی انتظامیہ اس بات کو یقینی بنائے کہ کوئی بھی شخص یاایجنسی اپنے دائرہ اختیار میں کسی قسم کے ٹیکس ،لیوی یافیس وصول نہیں کرے گی۔ماسوائے جہاں قومی قوانین لاگوں ہوں جبکہ ایجنسی ڈویلپمنٹ فنڈ سے تمام اخراجات فوری طورپر روک دیئے جائیں اور مختلف قسم ٹیکسوں کی وصولی کیلئے بنائے گئے چیک پوسٹیں ختم کی جائیں ۔تاہم سیکیورٹی کے لئے قائم کی گئی چیک پوسٹوں پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔ علاوہ ازیں ملکان کی تنخواہیں حسب معمول جاری رہیں گی۔اس امرکا اعلان چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کی جانب سے ایڈیشنل چیف سیکرٹری،ڈویژنل کمشنر ز،ڈپٹی کمشنر اور دیگرمتعلقہ افسران کولکھے گئے ایک مراسلے میں کیاگیا۔

  • error: Content is protected !!